بالی ووڈ

عامر، سلمان اور شاہ رخ کی دشمنی دوستی میں کیسے بدلی؟

عامر نے اعتراف کیا کہ تینوں ابتدا میں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے۔

Web Desk

عامر، سلمان اور شاہ رخ کی دشمنی دوستی میں کیسے بدلی؟

عامر نے اعتراف کیا کہ تینوں ابتدا میں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے۔

شائقین اب تک تینوں کو ایک ساتھ ایک فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
شائقین اب تک تینوں کو ایک ساتھ ایک فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

بالی وڈ سپر اسٹارز خان مثلث میں سے ایک اداکار عامر خان نے حال ہی میں اعتراف کیا کہ وہ، شاہ رخ خان اور سلمان خان ابتدائی برسوں میں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے اور ان کے درمیان دشمنی کا شدید احساس تھا، تاہم تینوں اب ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کیا بالی وڈ کبھی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کی ایک اور مثلث کا مشاہدہ کرے گا؟ 

ایک ایسی مضبوط مثلث جس کا انڈسٹری میں تقریباً تین دہائیوں کے باوجود کوئی چیلنج نہیں ہے بلکہ حقیقت میں ان تینوں کا اصل مقابلہ ایک دوسرے سے ہے۔

موجودہ دور کے اداکاروں پر نظر دوڑائی جائے تو اس کا امکان بہت کم لگتا ہے، جو چیز ان کے سفر کو مزید دلچسپ بناتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ سے بہترین دوست نہیں تھے۔

کچھ برس قبل تک تینوں نوجوان اداکاروں کے طور پر سپر اسٹارڈم کے لیے کوشاں تھے اور ان کے درمیان جھگڑے اور رقابتوں کا ایک سلسلہ موجود تھا پر آج وہ ایک ناقابل تردید دوستی کا اشتراک کرتے ہیں۔

دشمنی کا اعتراف

عامر خان نے خود ان کے تعلقات کے بارے میں کھل کر اعتراف کیا کہ وہ ابتدائی برسوں میں ایک دوسرے کو خاص طور پر پسند نہیں کرتے تھے اور دشمنی کا شدید احساس رکھتے تھے۔

ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے درمیان کبھی تناؤ ہوا ہے تو عامر نے فوراً جواب دیا کہ 'یقیناً ایسا تھا… آپ بھی کیا پوچھ رہے ہیں؟ ہم میں سے ہر ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنا چاہتا تھا، کیا آپ اسے دشمنی نہیں کہتے؟ تو، وہ ایسا بالکل تھا۔'

اگرچہ یہ دوستانہ اور صحت مند مقابلہ لگتا ہے لیکن عامر نے ذکر کیا کہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے بہت سی لڑائیاں میڈیا میں بھی اچھی طرح سے رپورٹ ہوئی تھیں، ایسا نہیں ہے کہ میں یہاں کچھ نیا کہہ رہا ہوں، اختلافات ہوئے ہیں لیکن یہ چیزیں دوستوں کے درمیان ہوتی ہیں، ٹھیک ہے؟ کسی بھی رشتے میں دوسری کی طرح اختلافات بھی ہوتے ہیں'۔

 عامر نے اس بات پر زور دیا کہ بہت عرصہ ہوا وہ تینوں سے اس مرحلے سے گزر آگے نکل چکے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'ہمیں اکٹھے ہوئے 35 سال ہو گئے ہیں، ہم اسی سال 1965 میں پیدا ہوئے تھے اور ہم نے کم و بیش ایک ہی وقت میں ڈیبیو کیا تھا، اب وہ دشمنی باقی نہیں رہی، مجھے نہیں لگتا کہ شاہ رخ، سلمان یا میں اب اسے اس طرح سے دیکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ '35 سال ایک ساتھ سفر کرنے کے بعد، ہمارے درمیان پہلے سے زیادہ گرمجوشی اور دوستی کا احساس ہے، جو اب پہلے سے زیادہ گہرا جذبہ بن گیا ہے، اب ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہیں'۔

امبانی ویڈنگ میں عامر، سلمان، شاہ رخ کی یونین

اپنے درمیان دوستی کی عکاسی کرتے ہوئے، عامر نے گجرات کے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا ایک واقعہ شیئر کیا، جب تینوں نے ایک ساتھ اسٹیج کو جگمگادیا تھا۔

عامر کا کہنا تھا کہ 'وہاں، سلمان اور شاہ رخ نے اپنی انٹری کے لیے کچھ پلان کیا ہوا تھا، پھر مکیش (امبانی) نے مجھے فون کیا، وہ کچھ کر رہے ہیں، اچھا ہو گا اگر آپ بھی شامل ہو جائیں، یہ آخری لمحے کی درخواست تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ہم تینوں ایک ساتھ اسٹیج پر ہوں گے تو سب خوش ہوں گے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں نے فوراً کہا ہاں، تو ہم (تینوں خانز) نے تقریباً آدھا گھنٹہ ایک ساتھ بیٹھ کر وہ خاکہ تیار کیا جو آپ لوگوں نے دیکھا، لیکن اس کی تیاری کے دوران ہم جس آرام کے ساتھ ایک دوسرے کو ہاں اور نہ کہہ رہے تھے اس نے مجھے احساس دلایا کہ ہم اب ایک آرام دہ جگہ پر ہیں، ایک بار ریہرسل ختم ہونے کے بعد، میں نے ان سے کہا کہ اب ہم تینوں ایک ساتھ فلم کر سکتے ہیں'۔

جہاں شاہ رخ خان اور سلمان خان کرن ارجن اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے تھے وہیں، عامر نے انداز اپنا اپنا میں سلمان کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔ تاہم، شاہ رخ اور عامر کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے شائقین اب تک منتظر ہیں۔