رجب بٹ اور دوستوں کی وہیل چیئر پر ’سعی’ تنقید کا شکار
سوشل میڈیا صارفین کے متضاد تبصرے غم و غصے کا عندیہ دے گئے
تنازعات میں گھرے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور انکے دستوں کی وہیل چیئر پر ’سعی’ کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولا کردیا۔
ان دنوں رجب بٹ اپنے دوستوں حیدر شاہ، سید شہباز بخاری اور مان ڈوگر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
حالانکہ رجب بٹ پہلے بھی کئی بار مختلف تنازعات کا شکار رہے ہیں، قبل ازیں شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
اس گرفتاری کے دوران پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جس دوران ان کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی تھی۔
اور صرف یہی نہیں بلکہ اب رجب بٹ کے خلاف حال ہی میں پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔
حالانکہ اس مقدمے کے بعد ربج بٹ کی جانب سے معافی نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں انہوں کے یہ واضح کیا ہے کہ میں ایک بار پھر اللہ، اس کے رسول اور تمام مسلمانوں سے معذرت کرتا ہوں۔جو دفعہ 295 مجھ پر لگائی جارہی ہے اُس کے بارے میں نے اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ جھوٹی ہے‘۔
ابھی یہ معاملہ حل نہ ہوا تھا کہ ایک بار پھر رجب بٹ کی ایک اور وائرل ویڈیو نے ان پر تنقید کے نشتر برسوادیے۔
سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں رجب بٹ اور انکے دوستوں کو صفا اور مروہ میں وہیل چیئر استعمال کرتے دیکھا گیا جو بالخصوص معزور ، بیمار اور بوڑھے افراد کیلئے متعارف کرائی گئی تھیں۔
وائرل ویڈیو میں رجب بٹ، حیدر ، مان اور شہباز کو وہیر چیئر پر دیکھا گیا جسے ڈیوٹی پر مامور افراد چلا رہے تھے۔
حالانکہ خفیہ طور پر بنائی گئی اس ویڈیو کا علم جیسے ہی حیدر کو ہوا انہوں نے کیمرے کے سامنے ہاتھ کا اشارہ دے کر ویڈیو ریکارڈ کرنے سے منع کیا لیکن اس کے باوجود تمام دوستوں کے چہرے واضح طور پر کیمرے میں قید کرلیے گئے۔
اور جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے گزری وہیں لوگوں نے کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اتنے کھٹے کٹے ہونے کے باوجود انہیں صفا مروہ کیلئے وہیل چیئر استعمال کرنے کی کیا ضرورت پیش آگئی؟
ایک صارفین نے لکھا کہ،‘پیسہ آجانے کے بعد لوگ کس طرح کے بن جاتے ہیں’۔
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ،‘خدا کی دی ہوئی دونوں ٹانگوں پر ناشکری کرنا انہیں زیب نہیں دیتا۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی سہولت کےلیے مسجد الحرام میں ویل چیئرز کی اجازت دی تھی جسکا استعمال معمر یا بیمار عمرہ زائرین مخصوص مقامات سے مفت حاصل کرکے کرسکتے ہیں۔
جبکہ عمرہ زائرین کیلئے ’سعی ‘ کے لیے الیکٹرانک ویل چیئرز کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جس کی ادائیگی کرنے کے بعد انہیں حاصل کیا جاسکتا ہے۔




