راکھی نے سلمان خان کیلئے ہانیہ عامر کا ہاتھ مانگ لیا
ہانیہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلو، راکھی

بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی ہردلعزیز اسٹار ہانیہ عامر کا ہاتھ بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کیلئے مانگ لیا۔
شہرت کے آسمان چھونے والی ہانیہ عامر کو 24 مارچ برطانوی پارلیمنٹ میں انکی فنی خدمات کے سبب 'ریکوگنیشن ایوارڈ' سے نوازا گیا۔
ہانیہ عامر کو رکن پارلیمنٹ افضل خان کی طرف سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا جس کا مقصد شو بز میں ہانیہ عامر کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔
ہانیہ عامر نے اس اعزاز کو حاصل کرنے کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا اور تقریب کے اختتام پر میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس موقع کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر سے راکھی ساونت کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ 'راکھی ساونت بہت پیاری ہیں، ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں، انسٹا گرام پر راکھی ساونت کے ساتھ رابطے کرکے مزہ آتا ہے'۔
اس ویڈیو پر راکھی ساونت نے ہانیہ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ’مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہانیہ بہت زیادہ خوبصورت ہیں، بہترین اداکارہ، گڑیا، پاکستانی بیوٹی لیکن ان سے پوری دنیا محبت کرتی ہے‘۔

راکھی کا یہ کمنٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور ان کے مداحوں نے اس پر مختلف ردعمل دیے۔
جہاں بعض لوگوں نے اس بات کو مذاق کے طور پر لیا وہیں کچھ نے اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’جب ہانیہ گڑیا، پاکستانی بیوٹی سب ہے تو وہ اپنی عمر سے اتنے بڑے سلمان خان سے شادی کیوں کریگی راکھی جی؟‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’راکھی جی بھائی کے فائدے کیلئے ہماری لڑکی کا نقصان کیوں کر رہیں؟‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’راکھی ساونت نے یہ کمنٹ نشے کی حالت میں کیا ہوگا‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مجھے معلوم تھا ایسا ہی کچھ سننے کو ملے گا‘۔
ہانیہ اور راکھی میں ہونے والی سوشل میڈیا انٹریکشن:
ہانیہ عامر کو گزشتہ چند ماہ قبل بالی وڈ کی ڈراما کوئین قرار دی جانے والی اداکارہ راکھی ساونت نے پہلے ڈانس چیلنج دیا پھر انکو اپنی پسندیدہ اداکارہ بھی قرار دے دیا۔
راکھی نے یہ پیغام بھیجا تھا کہ وہ پاکستان آرہی ہیں ہانیہ عامر سے ملنے جس کے بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں اداکارہ نے آنکھوں کو ملتے ہوئے مدہوشی کی حالت میں راکھی کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ 'سب کو گڈ مارننگ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے میری زندگی کافی غمگین تھی لیکن پھر راکھی جی میری زندگی میں آئیں، راکھی جی، میں ایئرپورٹ پر آپ کو لینے آ رہی ہوں’۔
اس کے بعد راکھی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک سڑک پر گھومتی دکھیں اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ لاہور پہنچ گئی ہیں لیکن ہانیہ ان کو لینے نہیں آئی ہیں لیکن اس ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں تھی کیونکہ راکھی ابھی پاکستان پہنچی نہیں ہیں۔
ہانیہ عامر نے اس معاملے کو پھر سے ہائی لائیٹ کرواتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں وہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑی نظر آئیں اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ میں ایک بورڈ پکڑ رکھا تھا جس پر لکھا تھا 'راکھی جی، میں یہاں ہوں۔‘
ماہِ فروری میں راکھی ساونت نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سلمان خان سے درخواست کریں گی کہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کریں، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ وہ بہت خوبصورت اور ٹیلنٹڈ ہیں۔
راکھی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان اب ان نئی اور باصلاحیت اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں، نہ کہ ان معمولی ہیروئنوں کے ساتھ جنہیں وہ حالیہ عرصے میں اپنی فلموں میں کاسٹ کر رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 6 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 47 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی