سلمان خان کی پہلے دن ریکارڈ بزنس کرنے والی 5 فلمیں
سلمان خان کو اپنی آنے والی فلم 'سکندر' سے بہت زیادہ توقعات ہیں
سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ اس عید پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے اور اس فلم کے مدمقابل کوئی بڑی فلم بھی ریلیز نہیں ہورہی، جس سے یہ امکان ہے کہ ’سکندر‘ کھڑکی توڑ بزنس کرے گی۔
ایکشن سے بھرپور اس فلم کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس نے کی ہے اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ اس فلم میں سلمان خان کی ہیروئن ہوں گی۔
سکندر کی شاندار اوپننگ کی توقعات
فلم کی ریلیز سے قبل، سلمان خان کی سب سے بڑی اوپننگ والی فلموں کی فہرست سامنے آئی ہے ، جس میں ’ٹائیگر 3‘ اس فہرست میں سب سے اوپر ہے، اس کے بعد ’بھارت‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ شامل ہیں۔
سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ جو کہ دیوالی پر ریلیز ہوئی اس فلم نے 43 کروڑ روپے کی ریکارڈ اوپننگ کی، یہ فلم 300 کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب بھی رہی۔
2019 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ بھارت‘ 42 کروڑ کی کامیاب اوپننگ کرنے میں کامیاب رہی، یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔
2015 میں 'پریم رتن دھن پایو' دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی اور 40 کروڑ روپے سے اس سے اپنی پہلے دن کی آمدن شروع کی۔
2016 میں ریلیز ہونے والی فلم 'سلطان' جس میں سلمان خان اور انوشکا شرما کی کیمسٹری لاجواب تھی اور یہ فلم کی عزم و ہمت اور جہد مسلسل کی کہانی پر مبنی ہے، اس فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے دن 35 کروڑ کا بزنس کیا۔
2017 میں ٹائیگر سیریز کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے بھی 34 کروڑ روپے کی اوپننگ کی، یہ فلم کرسمس پر ریلیز ہوئی تھی۔
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا سکندر سلمان خان کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں شامل ہو سکے گی؟ تاہم یہ حقیقت ہے فلم کے ہزاروں ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں اور خود سلمان خان بھی اس بات کا دعویٰ کرچکے ہیں کہ فلم جیسی بھی ہو 200 کروڑ تو کما ہی لے گی۔
فلم کے ڈائریکٹر اے آر مروگادوس نے اس پروجیکٹ کی خاص بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سلمان خان کے کیریئر کی ایک اہم فلم ہوگی، یہ صرف ایک عید انٹرٹینر نہیں ہے بلکہ اس میں ایکشن، جذبات اور عوامی اپیل کا ایسا امتزاج ہے جو ہر قسم کے ناظرین کو متاثر کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایسی فلم بنائی ہے جسے سلمان کے پرستار اور ناظرین سبھی انجوائے کریں گے۔
فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن
سکندر میں سلمان خان اور راشمیکا مندنا کے ساتھ کاجل اگروال، ستیاراج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا کی ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔



