پیٹ کی چربی ختم کرنے کے آزمودہ طریقے
توند نکل آنے سے ہر دوسرا شخص پریشان نظر آتا ہے

پیٹ میں جمع ہونے والی چربی سے نکلنے والی توند سے ہر دوسرا شخص پریشان نظر آتا ہے، لوگ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے بہت کوششیں کرتے ہیں لیکن یہ انتہائی ڈھیٹ ہوتی ہے اور نہ صرف سخت ورزش بلکہ صبر آزما ڈائیٹ کے ذریعے ہی اس کو کم کیا جاسکتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جس سے پیٹ کی چربی کم کی جاسکتی ہے۔
1 غیر صحت مند کھانے
پہلا قدم یہ ہے کہ صحت مند غذا کا انتخاب کریں اور غیر صحت مند کھانوں کو اپنے غذائی نظام سے نکال دیں، اس میں فاسٹ فوڈ، پروسیسڈ اسنیکس جیسے آلو کے چپس، ساسیجز، مٹھائیاں، میٹھی چیزیں اور سگریٹ نوشی ترک کرنا شامل ہے۔
2 غذائی مواد کی نگرانی
دوسرا قدم کھانے کی درست نگرانی کرنا ہے، جسم کے وزن کی نگرانی کے لیے ایک وزن جانچنے والی مشین استعمال کی جائے اور کیلوریز کی مقدار کو بہتر سمجھنے کے لیے کیلوریز ٹریک کرنے والی ایپس کا استعمال کیا جائے۔
اس کا مقصد غذا کے حصوں کے سائز اور کیلوریز کی تعداد کو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔
3 غذائیت سے بھرپور کھانے
تیسرا حصہ غذائی اجزاء سے بھرپور کھانے کی اہمیت پر مرکوز ہے، یہ پلان پروٹین سے بھرپور کھانوں جیسے چکن، انڈے، جھینگے، مچھلی، پنیر اور دودھ کی مصنوعات پر زور دیتا ہے، ساتھ ہی ساتھ فائبر سے بھرپور کھانے جیسے دالیں، سبزیاں، پھل اور مکمل اناج شامل ہیں۔ صحت مند چکنائیوں جیسے گریاں، بیج، گھی اور تیل استعمال کرنے کی بھی تجویز دی جاتی ہے۔
4 پروٹین والے کھانوں کا اضافہ
پروٹین کی مقدار کے اہداف مردوں اور خواتین کے لیے متعین کیے گئے ہیں، مردوں کو ہر کلوگرام جسمانی وزن پر روزانہ 1.5 سے 2 گرام پروٹین لینا چاہیے، جب کہ خواتین کو ہر کلوگرام جسمانی وزن پر روزانہ 1 سے 1.5 گرام پروٹین لینا چاہیے۔
یہ پلان عام کھانوں میں پروٹین کے مواد کے بارے میں تفصیل فراہم کرتا ہے، چکن میں 100 گرام میں 25 گرام پروٹین ہوتا ہے، درمیانے سائز کے پورے انڈے میں 6 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ جھینگے اور مچھلی میں 100 گرام میں 22 گرام پروٹین ہوتا ہے، اس کے علاوہ پروٹین سپلیمنٹس میں عام طور پر ہر چمچے میں 25 گرام پروٹین ہوتا ہے۔
5 روازنہ کی جسمانی سرگرمی
اس پلان میں سادہ سرگرمیوں کے ذریعے روزانہ کی حرکت پر زور دیا گیا ہے، ان سرگرمیوں میں کھانے کے بعد 10 منٹ تک چلنا اور لفٹ کے بجائے سیڑھیاں چڑھنا شامل ہے تاکہ پورے دن میں قدرتی طور پر جسمانی سرگرمی بڑھائی جا سکے، فٹنس پروگرام میں طاقت کی مشقیں اور کارڈیو مشقیں شامل ہیں، یہ طریقہ کار پیچیدہ ورزشوں کی بجائے مستحکم اور آسان ورزشوں پر مرکوز ہے، جنہیں آسانی سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔
7 خوش گوار نیند
یہ پلان نیند کے معیار کو ایک اہم عنصر کے طور پر اجاگر کرتا ہے، پلان تجویز کرتا ہے کہ سورج کے طلوع اور غروب کو ملاحظہ کیا جائے، سونے سے قبل برقی آلات مثلا موبائل اور لیپٹ ٹاپ وغیر کے استعمال سے پرہیز کیا جائے، دوپہر کے بعد کیفین (چائے، کافی) کی مقدار کو محدود کیا جائے۔
شام کو گرم پانی سے نہایا جائے، رات تاخیر سے چربی والے کھانوں سے گریز کیا جائے اور کمرے کا درجہ حرارت معتدل رکھا جائے۔
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی