انفوٹینمنٹ

'ستارے زمین پر'، عامر خان کی ایکسائیٹمنٹ عروج پر

فلم میں 10 اداکاروں نے حیرت انگیز کام کیا جو شاید میں کبھی نہ کرسکوں، اداکار

Web Desk

'ستارے زمین پر'، عامر خان کی ایکسائیٹمنٹ عروج پر

فلم میں 10 اداکاروں نے حیرت انگیز کام کیا جو شاید میں کبھی نہ کرسکوں، اداکار

فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ تقریباً 3 سال بعد اپنی بلاک بسٹر فلم تارے زمین کے تھیمیٹک سیکوئل 'ستارے زمین پر' کے ساتھ سینما اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔

اس فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور فلم پر کی گئی محنت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ فلم، جسے وہ تارے زمین پر کا 'روحانی سیکوئل' کہتے ہیں، دل کو چھونے والے اور مزاحیہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاؤن سنڈروم کے سنجیدہ موضوع کی کھوج پر توجہ مرکوز کرے گی۔

عام، جن کا ہمیشہ سے تارے زمین پر سے خاص تعلق رہا ہے، نے اس نئے پراجیکٹ کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ 'تارے زمین پر ایک ایسی فلم ہے جو واقعی میرے قریب ہے، یہ نئی فلم دراصل تھیمٹک طور پر اسی کا سیکوئل ہے'۔

انہوں نے یہ وضاحت کی کہ کیا چیز ستارے زمین کو منفرد اور نمایاں بناتی ہے اور جذباتی انداز میں کہا کہ 'میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک پر مبنی ہے: لوگوں کو جوڑنے، شمولیت اور محبت، خوشی پھیلانے کی انسانیت، یہ ایک ایسا تھیم ہے جسے میں واقعی پسند کرتا ہوں'۔

عامر نے اس بات کی بھی عکاسی کی کہ ہم مختلف صلاحیتوں کے حامل لوگوں کو کیسے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آپ جانتے ہیں، کبھی کبھی ہم سوچتے ہیں کہ کوئی کمزور ہے، لیکن حقیقت میں، وہ ہم سے دس قدم آگے ہو سکتا ہے، اور ہمیں اس کا احساس ہی نہیں ہوتا، تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک زبردست کہانی ہے، اور میں نے اسے تخلیق کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، جس طرح 'تارے زمین پر' نے آپ کو رلا دیا، اسی طرح ستارے زمین پر آپ کو ہنسائے گی'۔

مزاح اور سنجیدہ موضوع کے درمیان توازن کو مخاطب کرتے ہوئے عامر نے فلمساز راج کمار ہیرانی کے انداز سے موازنہ کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'لوگ شاید سوچتے ہیں کہ اگر تھیم سنجیدہ ہو تو فلم مزاحیہ کیسے ہوسکتی ہے لیکن آپ جانتے ہیں، راجو ہیرانی کی فلموں کی طرح جس میں بہت سارا ڈرامہ ہوتا ہے، لیکن اس میں مزاحیہ انداز بھی ہوتا ہے۔ یہ فلم بھی ایسی ہی ہے'۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ واقعی ایک اہم موضوع کے بارے میں ہے جو ہم سب کو بہت سے طریقوں سے متاثر کرتا ہے، ہم میں سے ہر ایک میں کچھ خامیاں ہیں، کچھ بہت بڑی ہیں، لیکن ہم اکثر انہیں خود نہیں دیکھتے ہیں۔

فلم کا سب سے دلچسپ پہلو اس کی کاسٹ ہے۔ عامر ان باصلاحیت اداکاروں کی تعریف کرنے سے رکے نہیں جنہوں نے کہانی کو جان بخشی۔

عامر کا کہنا تھا کہ 'میں مذاق نہیں کر رہا ہوں، جب آپ یہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو اس کا احساس ہو جائے گا، اس میں 10 اداکار ہیں جنہوں نے ایسا حیرت انگیز کام کیا ہے کہ شاید میں اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں کرسکوں گا'۔

تارے زمین پر کے شائقین کے لیےعامر نے نتیجہ اخذ کیا کہ 'میں اس کے ساتھ ایک سیکوئل کے طور پر آگے بڑھنے میں خوش ہوں کیونکہ یہ تارے زمین پر کے مکمل فالو اپ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔'

ستارے زمین پر کے ساتھ، عامر خان ایک اور فکر انگیز اور دل دہلا دینے والی کہانی پیش کرنے کے لیے تیار ہیں جو انسانی تعلق کا جشن مناتی ہے اور دنیا کو ہمارے دیکھنے کے انداز کو چیلنج کرتی ہے۔ شائقین بڑی اسکرین پر ایک بار پھر جادو کا تجربہ کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔