انفوٹینمنٹ

'سچائی کا انتظار کریں'، کنسرٹ واقعے کے بعد نیہا ککڑ بول پڑیں

گلوکارہ نے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بیان نہیں کی۔

Web Desk

'سچائی کا انتظار کریں'، کنسرٹ واقعے کے بعد نیہا ککڑ بول پڑیں

گلوکارہ نے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بیان نہیں کی۔

نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر نوٹ شیئر کیا۔
نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر نوٹ شیئر کیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پیش آئے واقعے کے بعد بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

 گلوکارہ کو میلبورن میں منعقدہ کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے بعد  حاضرین کے مجمع سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اب نے اپنے مداحوں کو 'سچائی کا انتظار' کرنے کی تاکید کی۔

نیہا نے جمعرات 27 مارچ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ٹرولز کے لیے ایک مختصر سا نوٹ شیئر کیا۔

 انہوں نے لکھا کہ 'سچائی کا انتظار کریں، آپ میرے بارے میں اتنی جلدی رائے قائم کرنے پر پچھتائیں گے'۔

ان الفاظ کے ساتھ ایک ایموجی بھی تھا جو اداسی کی نشاندہی کرتا تھا، تاہم نیہا نے اس بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی کہ انہیں کنسرٹ میں پہنچنے میں دیر کیوں ہوئی تھی۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

 نیہا ککڑ جب 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد کنسرٹ کے اسٹیج پر پہنچیں تو حاضرین نے شدید نعرے بازی اور غصے کا اظہار کیا، جس کے باعث گلوکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نیہا ککڑ کو جذباتی انداز میں معافی مانگتے دیکھا گیا، تاہم کچھ مداحوں نے ان کی معذرت قبول کرنے کے بجائے 'گو بیک' اور 'یہ انڈیا نہیں، آسٹریلیا ہے' جیسے سخت جملے کسے۔

جس کے بعد ان کے بھائی ٹونی ککڑ نے بظاہر اپنی بہن کو درپیش صورتحال کی عکاسی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرمبہم پوسٹس کا ایک سلسلہ شیئر کیا۔

 اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن ایک صورتحال پیش کرتے ہوئے لکھا کہ 'فرض کریں کہ میں آپ کو اپنے شہر میں کسی تقریب کے لیے مدعو کرتا ہوں اور تمام انتظامات یعنی آپ کے ہوٹل، کار، ہوائی اڈے سے پک اپ، اور ٹکٹوں کی بکنگ کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔ اب تصور کریں کہ آپ کو پہنچنے پر معلوم ہوتا ہے کہ کچھ بھی بک نہیں کیا گیا، ایئر پورٹ پر کوئی کار نہیں، ہوٹل کی بکنگ نہیں، اور کوئی ٹکٹ نہیں، اس صورت حال میں کون ہے؟"

انہوں نے مزید سوال کیا کہ نیہا کو اس کے میلبورن کنسرٹ میں جس ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، لکھا، 'آرٹسٹ مریادا میں رہے، اور جنتا؟' (کیا صرف فنکار کو وقار برقرار رکھنا چاہئے، لیکن عوام نہیں؟)

واضح رہے کہ نیہا ککڑ متعدد بار انڈین آئیڈل کی جج رہ چکی ہیں اور ان کے مقبول گانوں میں لندن ٹھمکدا، کالا چشمہ، کر گئی چُل، آنکھ مارے اور کئی دیگر ہٹ گانے شامل ہیں۔

ازدواجی زندگی کی بات کریں تونیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ مبینہ طور پر چندی گڑھ میں ایک دوسرے سے ملے تھےجس کے بعد دونوں 24 اکتوبر 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔