کنسرٹ میں کیا ہوا تھا، نیہا ککڑ نے لب کشائی کردی
اداکارہ نیہا ککڑ نے شدید ٹرولنگ کے بعد آفیشل اسٹیٹمنٹ جاری کردیا
بھارتی کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کو میلبورن، آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچنے اور اسٹیج پر آ کر رو پڑنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی گلوکارہ اسٹیج پر پہنچی تو سامعین نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر نیہا رونے لگیں۔
تاہم اب گلوکارہ نیہا ککڑ نے اس واقعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے فوٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مداحوں سے سکے کا دوسرا پہلو شیئر کردیا۔
اپنے انسٹاگرام ہیندل پر واقعے کی حقیقت شیئر کرتے ہوئے نیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ ‘جب لوگوں نے ان پر الزام لگایا اور انہیں تنقید نشانہ بنایا تو وہ اسٹیج پر کچھ نہیں کہہ سکیں کیونکہ انہیں نہیں لگا کہ یہ ان کا کام تھا کہ کسی کو سزا دیں تاہم آج میں نے ٹرولنگ کے سبب خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
نیہا نے اپنے پوسٹ میں لکھا، ‘کیا آپ سب کو پتا ہے کہ میں نے میلبرن کے اپنے مداحوں کے لیے بالکل مفت پرفارم کیا؟ آرگنائزرز میرے اور دوسرے لوگوں کے پیسوں کے ساتھ فرار ہو گئے تھے، میرے بینڈ کو نہ کھانا دیا گیا، نہ ہوٹل اور نہ ہی پانی اور میرے شوہر اور ان کے دوستوں نے سب کو کھانا فراہم کیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس کے باوجود ہم اسٹیج پر گئے اور شو کیا بغیر کسی آرام کے کیونکہ میرے مداح میرے لیے گھنٹوں سے انتظار کر رہے تھے‘۔
نیہا نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے ساؤنڈ چیک میں بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی کیونکہ ساؤنڈ وینڈر کو پیسے نہیں ملے تھے اور انہوں نےمائک فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا‘۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ‘جب اتنی تاخیر کے بعد ہمارا ساؤنڈ چیک شروع ہوا تو میں ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کنسرٹ ہو رہا ہے یا نہیں کیونکہ آرگنائزرز میرے منیجر کے فون کالز کا جواب نہیں دے رہے تھے کیونکہ وہ اسپانسرز اور سب سے بچ کر جا رہے تھے‘۔
اپنی پوسٹ کے اختتام پر نیہا نےتاخیر اور تنازع کے باوجود ان کا دفاع کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ان تمام لوگوں کا شکریہ کہنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے لیے بات کی، میں ان کی تمام مداحوں کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی جنہوں نے اس دن میرے کنسرٹ میں شرکت کی، اور دل سے ناچے‘۔
واضح رہے کہ کنسرٹ میں نیہا ککڑ کے دیر سے پہنچنے کے بعد ان کے مداح جو کافی دیر سے انتظار کر رہے تھے مایوس ہو گئے اس موقع پر سامعین کا غصہ واضح تھا جہاں بعض افراد نے ‘واپس جاؤ‘ کے نعرے بھی لگائے۔




