اسکینڈلز

روہن پریت سنگھ نیہا ککڑ کے حق میں بول پڑے

حقائق جانے بغیر کسی کو بھی جج نہ کریں، روہن پریت سنگھ

Web Desk

روہن پریت سنگھ نیہا ککڑ کے حق میں بول پڑے

حقائق جانے بغیر کسی کو بھی جج نہ کریں، روہن پریت سنگھ

حقائق جانے بغیر کسی کو بھی جج نہ کریں، روہن پریت سنگھ
حقائق جانے بغیر کسی کو بھی جج نہ کریں، روہن پریت سنگھ

بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اس وقت میلبرن کنسرٹ میں دیر سے آمد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہوئیں جس کے بعد اداکارہ کے بھائی ٹونی ککڑ کے بعد شوہر روہن پریت سنگھ نے بھی ٹرولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کنسرٹ تنازع اس  وقت پیدا ہوا جب گلوکارہ نیہا ککڑ  میلبرن میں اپنے کنسرٹ کے لیے تین گھنٹے لیٹ پہنچیں جس پر سامعین آگ بگولہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی گلوکارہ اسٹیج پر پہنچی تو سامعین نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر نیہا رونے لگیں۔

تاہم اب کنسرٹ اسکینڈل پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے  بھائی ٹونی ککڑ کے بعد نیہا ککڑ کے شوہر روہن پریت سنگھ نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کردی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں روہن پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ ‘بہت عاجزی کے ساتھ میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ جب تک ہمیں حقیقت کا علم نہ ہو، یا دو طرف کے پہلوؤں کے بارے میں آگاہی نہ ہو تب تک کسی کو  بھی مجرم نہیں ٹھرانا چاہیے‘۔

روہن کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں تو کہتا ہوں یہ بات کسی ایک فرد کیلئے نہیں بلکہ ہم سب کو اپنی اپنی زندگی میں بھی لاگو کرنی چاہئے‘۔

اپنی پوسٹ کے اختتامی کلمات میں اہلیہ کیلئے اپنی محبت اور سپورٹ کو اظہار کرتے ہوئے روہن کا کہنا تھا کہ ‘میں خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں اپنی اہلیہ اور ان کی ٹیم کو جنہوں نے اتنے مشکل حالات ہونے کے باوجود بھی اسٹیج پر آکر پرفارم کیا، ہار نہیں مانی‘۔

واضح رہے کہ کنسرٹ میں نیہا ککڑ کے دیر سے پہنچنے کے بعد ان کے مداح جو کافی دیر سے انتظار کر رہے تھے مایوس ہو گئے اس موقع پر سامعین کا غصہ واضح تھا جہاں بعض افراد نے ‘واپس جاؤ‘ کے نعرے بھی لگائے۔