عامر نے سلمان کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا
عامر نے بتایا کہ سلمان جذباتی مناظر بہت اچھی طرح ادا کرتے ہیں۔

مداحوں کو سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر کا بے صبری سے انتظار ہے, فلم کا ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سلمان نے ناانصافی کے خلاف لڑنے والے عوام کے نجات دہندہ کا کردار ادا کیا تھا۔
فلم کے سلسلے میں ہوئی ایک خصوصی گفتگو میں سلمان کے ساتھ سکندر کے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس اور اداکار عامر خان بھی شامل ہوئے، جہاں انہوں نے فلم کے بارے میں بات کی۔
عامر نے اس موقع پر بطور اداکار سلمان کی تعریفیں کیں، خاص طور پر یہ نوٹ کیا کہ جذباتی مناظر اتنے اچھے کیسے ہیں۔
عامر نے سلمان کے بارے میں کیا کہا؟
اس ہلکی پھلکی گفتگو کے دوران، عامر اور سلمان نے مذاق میں مروگاداس سے کہا کہ وہ ان دونوں کے درمیان بہتر اداکار کا انتخاب کریں۔
خیال رہے کہ عامر اس سے قبل مروگاداس کے ساتھ گجنی میں کام کر چکے ہیں۔
سلمان نے اے آر مروگاداس سے پوچھا کہ 'بہتر اداکار کون ہے؟ کون زیادہ محنتی ہے؟ کون زیادہ مخلص ہے؟؟'عامر نے لقمہ دیا 'تمام بورنگ چیزیں'۔
اس پر مروگاداس نے قہقہہ لگایا، جبکہ عامر نے کہا کہ 'سر، اداکار بھی، وہ بہتر ہیں، کیا آپ نے دبنگ دیکھی ہے؟، اس کے جذباتی مناظر شاندار ہیں'۔
مروگاداس نے تائید کی کہ سلمان نے جذباتی مناظر کو بہت اچھی طرح سے نبھایا، وہ اکثر گلیسرین کے استعمال کے بغیر ہی روتے ہیں۔
عامر نے اتفاق کیا اور کہا کہ 'نہیں، لیکن میں نے دیکھا، اس کے جذباتی مناظر شاندار ہیں'۔
ہدایت کار نے کہا کہ جذباتی سین کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جب کیمرہ صرف چہرے پر فوکس کر رہا ہو، اس کے آس پاس کوئی اور اداکار نہ ہو اور سلمان نے فلم میں ان مناظر کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔
سکندر میں رشمیکا مندانا بھی کردار ادا کررہی ہیں، سلمان نے ان کی لگن اور محنت کی تعریف کی، اور بتایا کہ کس طرح رشمیکا سارا دن شوٹنگ کرتیں اور سکندر اور پشپا 2 کے درمیان شیڈول کو سنبھالتی تھیں، جسکی وجہ سے انہیں آرام کرنے کے لیے بہت کم وقت ملتا تھا۔
خیال رہے کہ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا کے بینر، ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔
اے آر مروگاداس تامل اور ہندی فلموں جیسے گجنی، تھوپکی، ہالیڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی اور سرکار کی ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔
سکندر میں سلمان اور رشمیکا کے ساتھ کاجل اگروال بھی ہیں اور یہ 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
-
انفوٹینمنٹ 31 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 55 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی