انفوٹینمنٹ

نادیہ جمیل کا منہ بولی بیٹی سے متعلق دلچسپ انکشاف

2020 میں نادیہ کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی

Web Desk

نادیہ جمیل کا منہ بولی بیٹی سے متعلق دلچسپ انکشاف

2020 میں نادیہ کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ منہ بولی بیٹی نور کے معاملے میں ان کا دل کسی نے نہیں دکھایا۔

ایک شو کے دوران ایک مداح نے فون کال پر ان سے سوال کیا کہ کیا نور کے معاملے میں ان کا دل کسی نے دکھایا ہے؟ 

اس پر نادیہ جمیل نے جواب دیا کہ ‘نہیں، میرا دل کسی نے نہیں دکھایا، بلکہ نور تو ہمیشہ میرے دل میں رہتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ علی (نور کے والد) نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور نور کی دادی کا کردار بھی بہت اہم رہا ہے۔

 ابتدا میں نور انہیں ہی والدہ کہہ کر پکارتی تھی، نادیہ جمیل نے بتایا کہ نور کی پھوپھو، ماموں، بھائی اور دوست سب ہی اس کی زندگی میں ایک مضبوط سپورٹ سسٹم بن کر موجود ہیں اور جہاں بھی نور جاتی ہے، اسے پیار اور محبت ملتی ہے۔

نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ نور کی زندگی میں آنے کے بعد وہ اتنی مضبوط ہو گئی ہیں کہ لوگوں کے کہنے یا رائے دینے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

خیال رہے کہ نادیہ جمیل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، جو اپنے شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

 انہوں نے ‘دوراہا‘، ‘میرا نصیب‘، اور ‘بے آواز گلیاں‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ نادیہ نے بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی بھرپور کام کیا ہے۔ 

2020 میں، نادیہ کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے علاج اور سفر کی کہانی کو بھی عوام کے ساتھ شیئر کیا، جس نے انہیں مزید طاقتور اور قابل تعریف شخصیت بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں یہ بالکل بھی پڑھنے والی بچی نہیں تھیں، ان کی بس یہ خواہش تھی کہ کسی نہ کسی طریقے سے بس اداکارہ بن جائیں ۔تو اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے 4 سال کی عمر میں پہلا اسٹیج ڈرامہ کیا جس میں وہ گدھے کی پیچھے والی ٹانگیں بنی تھیں۔ لیکن جب انہیں بولنے کا موقع ہی نہیں مل رہا تھا تو وہ بس کھڑے کھڑے ہلنے لگ گئیں۔

خطرناک بیماری کینسر کو شکست دینے کے بعد نادیہ جمیل نے کہا کہ مجھے 21 مارچ 2020 کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

جب دنیا میں کورونا کی وبا کا پہلا لاک ڈاؤن نافذ ہوا اور پوری دنیا اچانک بند ہوگئی تب ان کے کینسر کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں تھیں۔

اس بیماری کے بارے میں نادیہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ نانا، نانی، والد اور ان کی ایک کزن کو بھی کینسر ہو چکا تھا، اس لیے وہ اس متعلق اپنے ٹیسٹس کرواتی رہتی تھیں۔

اداکارہ میں اس وقت کینسر کی تشخیص ہوئی جب کہ ان کا مرض دوسرے اسٹیج تک پہنچ چکا تھا لیکن ان کا ٹیومر تیسرے اسٹیج تک جا چکا تھا، یعنی ٹیومر تیزی سے بڑھ رہا تھا۔

تازہ ترین