شاہ رخ خان نے فلم 'ڈنکی' کا ٹائٹل کیسے حاصل کیا؟
فلمساز آکاشدیپ سبیر کا انکشاف

فلمساز آکاشدیپ سبیر نے بالی وڈ کنگ خان کا اپنی فلم ‘ڈنکی‘ کا عنوان ڈرامائی انداز میں حاصل میں حاصل کرنے کا قصہ سنا دیا۔
سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ڈنکی' کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن کے حساس موضوع کو بڑے پردے پر پیش کیا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کے لیے شاہ رخ خان نے یہ منفرد نام کیسے حاصل کیا؟
فلمساز اور اداکار آکاشدیپ سبیر نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس راز سے پردہ اٹھایا کہ انکے کے پاس 'ڈنکی' کا عنوان پہلے سے موجود تھا۔
ایک انٹرویو میں آکاشدیپ نے انکشاف کیا کہ عالمی وبا کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ غیر قانونی امیگرنٹس اکثر دشوار گزار راستوں سے ہو کر امریکہ میں داخل ہوتے ہیں۔ اس موضوع پر کام کرتے ہوئے انہوں نے نیٹ فلکس کے لیے چار سیزنز پر مشتمل ایک سیریز لکھوانے کا فیصلہ کیا اور 'دی ڈونکی روٹ'، 'دی روڈ ٹو ڈیتھ' اور 'ڈنکی' جیسے عنوانات اپنے نام محفوظ کر لیے۔
اسی دوران راجکمار ہیرانی بھی شاہ رخ خان کے ساتھ اسی موضوع پر کام کر رہے تھے اور انہوں نے اپنی فلم کے لیے 'ڈنکی' کا عنوان تجویز کیا۔
آکاشدیپ نے کہا کہ ’راجکمار ہیرانی نے بھی اسی حوالے سے سوچا تھا، پھر شاہ رخ خان نے ان سے پوچھا کہ فلم کا عنوان کیا ہوگا؟ جب راجکمار نے 'ڈنکی' کہا تو شاہ رخ نے انہیں فلم کے ٹائٹل کاپی رائٹ حاصل کرنے کے لیے کہا، یہ سوچ کر کہ شاید کسی نے یہ عنوان پہلے محفوظ نہیں کیا ہوگا۔ لیکن راجکمار نے کہا 'یہ ٹائٹل آکاش کے پاس ہے'۔
جیسے ہی شاہ رخ نے میرا نام سنا، وہ بولے، ‘اس کی فکر نہ کرو، میں خود اس سے بات کر لوں گا۔‘
آکاشدیپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں میں شاہ رخ خان کے ساتھ وقت گزارا تھا، لیکن بعد میں رابطہ ختم ہوگیا۔ پھر ایک دن، انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی۔
وہ بتاتے ہیں کہ ‘میں ایڈیٹنگ روم میں تھا جب مجھے ایک کال آئی۔ دوسری طرف سے آواز آئی، ‘موٹے، شاہ رخ بول رہا ہوں۔’ مجھے لگا کوئی مجھ سے مذاق کر رہا ہے۔ پھر انہوں نے دوبارہ کال کی اور بہت نرمی سے کہا ‘لگتا ہے میں نے غلط وقت پر کال کردی۔ یہ میرا نمبر ہے، اسے محفوظ کرلو۔ میں واٹس ایپ پر نہیں ہوں، صرف ایس ایم ایس کرتا ہوں۔ جب تم فارغ ہو، مجھے بتا دینا، میں دوبارہ کال کروں گا۔‘ جیسے ہی میں نے یہ سنا، میں فوراً بولا، ‘اوہ نہیں، میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے لگا کوئی مجھ سے مذاق کر رہا ہے۔’
آکاشدیپ نے مزید بتایا کہ اگلے ہی دن شاہ رخ خان نے انہیں ڈنر پر مدعو کیا، اور ملاقات کے دوران 'ڈنکی' کے عنوان پر بات کی۔
آکاشدیپ کے مطابق، وہ فوری طور پر اس عنوان کو دینے پر راضی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ ’شاہ رخ خان نے نہ صرف مجھ سے بات کی بلکہ راجکمار ہیرانی اور فلم سے جڑے دیگر افراد کے ساتھ میری ملاقات بھی کروائی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے کام میں کوئی مشابہت یا تنازع نہ ہو۔‘
'ڈنکی' میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو اور وکی کوشل نے بھی اداکاری کی، یہ فلم دسمبر 2023 میں ریلیز ہوئی۔ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم 'کنگ' میں نظر آئیں گے۔
-
وائرل اسٹوریز 55 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار