فلم ‘قلفی‘ عید پر ریلیز ہونے کیلئے تیار
ملک میں سینما گھروں کی صورتحال کافی عرصے سے خراب ہے

پاکستانی سینما میں ایک اور بڑی فلم عید الفطر پر ریلیز کے لیے تیار ہے، فلم ’قلفی‘ کا ٹریلر آخرکار جاری کر دیا گیا ہے۔
بابر علی، شہروز سبزواری، جاوید شیخ، معمر رانا، اور عدنان شاہ ٹیپو جیسے بڑے ناموں پر مشتمل یہ فلم رومانٹک کامیڈی کے زبردست تڑکے کے ساتھ سینما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔
لیکن ٹریلر دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اصل کہانی کیا ہوگی! کہیں یہ لو اسٹوری ہے؟ کہیں یہ کرائم تھرلر تو نہیں؟ یا پھر ایک مزاحیہ ایکشن فلم؟ بس ایک بات طے ہے، فلم میں ہیکنگ، ایکشن، رومانس، اور دھماکے دار کامیڈی سب کچھ موجود ہے۔
ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں ہیکرز اور ہیکنگ جیسے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ٹریلر میں شہروز سبزواری کو کئی منفرد روپ میں دکھایا گیا ہے، کہیں وہ رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں، تو کہیں وہ ایک ہیکر کے کردار میں ایکشن مارتے نظر آ رہے ہیں۔
سب سے خاص بات، فلم میں بابر علی اور عدنان شاہ ٹیپو کو ولن کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ایک گینگ کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ ان کے مکالمے اور انداز کافی دھواں دار لگ رہے ہیں۔
جبکہ جاوید شیخ اور معمر رانا جیسے لیجنڈری اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں، جو کہانی کو مزید دلچسپ بناتے نظر آ رہے ہیں۔
بابر علی اور عدنان شاہ ٹیپو کو منفی کرداروں میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ ایک گینگ کے ارکان کے طور پر نظر آتے ہیں۔
معمر رانا کو پولیس افسر کے کردار میں پیش کیا گیا ہے جو کہ ہیکرز کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی کی گئی ہے، اور اسے ایک بڑے پیمانے پر فلمایا گیا ہے۔
فلم میں آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ راحت فتح علی خان کی آواز میں رومانوی گانا بھی فلم کا حصہ ہے۔
فلم کے ہدایتکار مشہود قادری ہیں، ’قلفی‘ اس سال کی اب تک کی واحد میگا کاسٹ فلم ہے جس کا اعلان عید پر ریلیز کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ عید کے موقع پر دیگر چھوٹے بجٹ کی فلمیں اور پنجابی فلمیں بھی ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ فلم ’قلفی‘ کو کتنی سینما اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم اسے ملک کے تمام بڑے شہروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 60 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی