نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
بے حد کا پریمیئر 23 فروری 2013 کو ہم ٹی وی پر ہوا تھا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی آف اسکرین بیٹی سجل علی کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
نادیہ جمیل نے انسٹاگرام اسٹوری سجل علی کے ساتھ دلکش تصویریں شیئر کیں۔ ایک تصویر میں نادیہ نے سجل کو محبت بھرے انداز میں گلے لگایا، جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے سجل کے گال پر بوسہ دیا تاکہ اپنی محبت کا اظہار کر سکیں۔
نادیہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی سجل سے محبت صرف اسکرین تک محدود نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’میری خوبصورت آف اسکرین بیٹی۔ میں ہمیشہ اس پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ اس کی مسکراہٹ اب بھی دل کو پگھلا دیتی ہے اور اسے محبت سے بھر دیتی ہے۔ ہمیشہ محبت رہے گی، سجل۔‘

یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے سجل علی کیساتھ سال 2013 کی ٹیلی فلم ’بے حد‘ میں ماں اور بیٹی، معصومہ اور ماہا کے کرداروں میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
بے حد کی ہدایت کاری عاصم رضا نے کی، پروڈیوسر مومنہ درید ہیں، اور اسے عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔ اس ٹیلی فلم کے مرکزی کرداروں میں فواد خان، نادیہ جمیل، سجل علی، نادیہ افگن، عدنان صدیقی، عدنان جعفر اور شمعون عباسی شامل ہیں۔
بے حد کا پریمیئر 23 فروری 2013 کو ہم ٹی وی پر ہوا تھا۔ بعد ازاں یہ بھارت کے چینل 'زندگی' پر بھی نشر کی گئی، جہاں اس کا پریمیئر 30 اگست 2014 کو ہوا۔
یہ ٹیلی فلم والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتی ہے اور دکھاتی ہے کہ کس طرح ان کی بے پناہ محبت ایک دوسرے کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ٹیلی فلم بے غرض اور خود غرض محبت کے جذبات پر روشنی ڈالتی ہے۔
بے حد کو سیکنڈ ہم ایوارڈز میں بہترین ٹیلی ویژن فلم کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
نادیہ جمیل گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’فرار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی دکھ رہی ہیں جبکہ سجل علی ان دنوں رمضان اسپیشل ڈرامے ’دل والی گلی میں‘ میں حمزہ سہیل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 43 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی