واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر کیسے کریں؟
چیٹ میں جانے کے بعد وائس نوٹ کے آپشن کو کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو کھلے گی

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 ءمیں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔
بعدازاں مذکورہ فیچر تک پاکستانی صارفین کو بھی رسائی دی گئی تھی اور اب اس فیچر پر تقریباً تمام صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت وائس میسیجز یا وائس نوٹس کو از خود تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت پاکستانی صارفین کو چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے تک رسائی دی گئی ہے۔
فیچر کے تحت انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان میں ملنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ منتظمین کے مطابق ترتیب وار دوسری زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹس کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے آپشن فراہم کیے جائیں گے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اردو زبان کے وائس نوٹس کو کب تک تحریر میں تبدیل کرنے کا آپشن پیش کیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ میں درج ذیل سیٹنگز کرنی پڑیں گی۔ صارفین کو سیٹنگ میں جانے کے بعد چیٹ میں جاکر وائس نوٹس کے آپشن کو اوپن کرنا پڑے گا۔
چیٹ میں جانے کے بعد وائس نوٹ کے آپشن کو کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پوچھا جائے گا کہ آپ کو زیادہ تر کس زبان میں وائس نوٹ موصول ہوتے ہیں۔
صارف کی جانب سے کسی بھی ایک زبان کے انتخاب کے بعد فیچر از خود آن ہوجائے گا اور ہر موصول ہونے والا وائس نوٹ تحریر میں تبدیل ہوجائے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 9 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 50 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی