آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
چکن گولڈن براؤن ہوجانے پر اوون سے نکال لیں

اجزاء:
چکن 500گرام، دہی آدھا پاؤ، لیموں ایک عدد، لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، گرم مسالا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
ایک پیالے میں چکن لیگ پیسز، نمک ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ پاؤڈر، دہی، لیموں، ادرک لہسن کا پیسٹ، تیل اور گرم مسالا ڈال کر اتنا مکس کریں کہ مصالحہ اچھی طرح لگ جائے۔
مزیدار ریسیپیز کیلئے یہاں کِلک کریں
اب مصالحہ لگے چکن اوون ٹرے میں رکھ لیں، آدھا کپ پانی بھی شامل کرلیں اور اوون میں رکھ کر بیک کرلیں۔ چکن گولڈن براؤن ہوجانے پر اوون سے نکال لیں اور تھوڑا گرلڈ کرلیں تاکہ باربی کیو کی خوشبو بھی آجائے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 28 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی