جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
جاپانی اینیمیشن اسٹوڈیو جیبلی کی طرز پر بنی میمز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر، خاص طور پر ایکس پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو رہے ہیں، تو یہ آپ کو یہ تاثر ملا ہوگا کہ یہ اسٹوڈیو جیبلی کی دنیا ہے، اور ہم اس میں رہ رہے ہیں۔
جیبلی (Ghibli) اصل میں جاپان کا معروف اینیمیشن اسٹوڈیو ہے جس کے تیار کردہ اینیمیشن میں کرداروں کو ایک خاص طرز اور انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔
تاہم جیبلی کے شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب سوشل میڈیا اس کے آئیکونک اینیمیشن اسٹائل سے متاثر AI کے ذریعے تیار کردہ میمز سے بھرگیا۔
یہ رجحان اوپن اے آئی کی جانب سے GPT-4o میں کی تازہ ترین امیج جنریشن اپڈیٹ میں امیج جنریٹر کو مربوط کرنے کے بعد آیا ہے، جس میں چیٹ بوٹ کو آزادانہ طور پر تصاویر بنانے کے قابل بنایا گیا ہے۔
مشہور شخصیات سے لے کر فنکاروں اور عام انٹرنیٹ صارفین تک، زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ اس وائرل ٹرینڈ میں شامل ہو رہے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کے اس ٹول کی مدد سے، سوشل میڈیا صارفین نے جیبلی اسٹائل میں AI سے تیار کردہ تصاویر اور میمز بنائیں جو ایکس اورانسٹاگرام پر وائرل ہوئیں، جس سے وائرل ٹرینڈ کو ہوا ملی۔
ہاتھ سے تیار کردہ کریکٹر پورٹریٹ سے لے کر سافٹ واٹر کلر لینڈ سکیپس تک، مشہور میمز سے لے کر یاد گار مناظر اور صارفین کی ذاتی تصاویر تک ایکس، انسٹاگرام اور ریڈاٹ پر ٹائم لائنز اب سیدھے اسپرٹڈ اوے یا ہاؤلز موونگ کیسل کے مناظر سے ملتی جلتی نظر آرہی ہیں۔
فیچر محدود کردیا گیا
یہ سلسلہ اس قدر بڑھا کے اوپن اے ائی کو یہ فیچر ان صارفین کے لیے بند کرنا پڑا جو مفت میں چیٹ جی پی ٹی کی سروسز استعمال کرتے ہیں۔
کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کے GPUs ان اسکیچز کی وجہ سے پگھل رہے ہیں جو پچھلے 48 گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے بنائے ہیں۔
جس نے اوپن اے آئی کو اس فیچر کے استعمال کو پریمیم ورژن تک محدود کرنے پر مجبور کردیا۔
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹ مین نے تصدیق کی ہے کہ اس آرٹ اسٹائل کا مفت استعمال جلد ہی کسی بھی وقت دستیاب نہیں ہوگا۔
ذیل میں ہم نے سوشل میڈیا پر وائرل کچھ جیبلی اسٹائل میمز شیئر کی ہیں:






-
انفوٹینمنٹ 13 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی