سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟
ایکشن سے بھرپور اس فلم نے پہلے ہی شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اپنی آنے والی فلم ’سکندر’ میں ٹوٹی پسلی کے ساتھ شوٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا نظر آئیں گی، یہ فلم معروف ہدایتکار اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری میں بنائی جا رہی ہے اور 30 مارچ 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکشن سے بھرپور اس فلم نے پہلے ہی شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ اب ایک چونکا دینے والے انکشاف میں سلمان خان نے بتایا کہ انہوں نے پسلی کی چوٹ کے اگلے ہی دن فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہ بیٹھ سکتے تھے، نہ کھڑے ہو سکتے تھے، نہ کھانس سکتے تھے اور نہ ہنس سکتے تھے، لیکن پھر بھی انہوں نے شوٹنگ جاری رکھی اور یہ دوبارہ ثابت کیا کہ وہ واقعی بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیں۔
جمعرات کو سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہدایتکار اے آر مروگادوس اور ’گجنی‘ کے اسٹار عامر خان کے ساتھ ان کی مزاحیہ گفتگو دکھائی گئی۔
اس کلپ میں تینوں ہنسی مذاق کرتے نظر آئے، جہاں عامر خان نے مروگادوس سے مشکل سوالات کیے، جیسے ’کون بہتر ڈانسر ہے؟ میں یا سلمان؟‘ ’کون ایکشن میں بہتر ہے؟ میں یا سلمان؟‘
جب ڈانس کی بات آئی تو سلمان خان نے فوراً جواب دیا کہ ’یہ تو میں ہی ہوں، میں نے چوٹ کے باوجود ڈانس کیا۔‘
اس پر مروگادوس نے بھی سلمان کی حمایت کی اور انکشاف کیا کہ ’انہوں نے پسلی توڑ لی تھی۔‘
سلمان نے مزید حیران کن تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’فلم میں چار گانے ہیں۔ ایک گانے کے دوران میری پسلی ٹوٹ گئی، لیکن میں نے اگلے ہی دن شوٹنگ کی۔ میں نہ بیٹھ سکتا تھا، نہ کھڑا ہو سکتا تھا، نہ کھانس سکتا تھا اور نہ ہنس سکتا تھا۔ ایک اسٹیپ میں، میں اپنی پسلی کو تھام رہا تھا، تو ہم نے اسے ہی ایک ڈانس اسٹیپ بنا دیا۔ پھر سب ڈانسروں نے بھی وہی اسٹیپ فالو کیا۔‘
دوسری جانب ’سکندر‘ کی ریلیز کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، ستیاراج، شرمن جوشی، کاجل اگروال اور پرتیک ببّر بھی شامل ہیں۔
سکندر روایتی جمعہ ریلیز کے بجائے ’ٹائیگر 3‘ کی طرح اتوار 30 مارچ کو سینما گھروں میں آئے گی، بالکل ، تاکہ عید الفطر کی طویل چھٹیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن کمپنی ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنی یہ فلم ایک نڈر شخص کی کہانی بیان کرتی ہے جو کرپٹ نظام کے خلاف لڑتا ہے اور عام لوگوں کے لیے انصاف کی علامت بن جاتا ہے۔
-
وائرل اسٹوریز 38 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 52 منٹ پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار