میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
بنکاک میں بلند و بالا عمارت گرنے سے 40 افراد پھنس گئے۔
ایشیائی ملک میانمار کو جمعے کے روز 7اعشاریہ 7 اور 6 اعشاریہ 4 کی شدت کے دو یکے بعد دیگرے آئے زلزلوں نے لرزا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
زلزلے کےجھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شدید جھٹکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک تک محسوس کیے گئے، جہاں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے تقریباً 900 کلومیٹر دور بنکاک میں بلند و بالا عمارت کو ڈھیر کردیا، جس میں 40 سے زیادہ کارکن پھنس گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر بھاگنے پر مجبور کردیا، لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے، جن میں سے زیادہ تر ہوٹل کے مہمان تھے جنہوں نے غسل اور تیراکی کے ملبوسات پہن رکھے تھے۔
حالانکہ سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی،تاہم، زلزلے کے جھٹکوں کے سبب بنکاک میں میٹرو اور ریل سروس معطل کردی گئیں۔
میانمار کے منڈالے میں مشہور آوا پل مبینہ طور پر دریائے اراواڈی میں گر گیا اور زبردست زلزلوں کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

میانمار میں زلزلے نسبتاً عام ہیں، جہاں 1930 اور 1956 کے درمیان 7.0 شدت یا اس سے زیادہ کے چھ زوردار زلزلے Sagaing Fault کے قریب آئے، جو ملک کے شمال سے جنوب کی طرف جاتی ہے۔
وسطی میانمار کے قدیم دارالحکومت باغان میں 6 اعشاریہ شدت کے ایک طاقتور زلزلے نے 2016 میں تین افراد کی جان لے لی، سیاحتی مقام پر اسپائرز اور مندر کی دیواریں بھی گر گئیں۔
-
انفوٹینمنٹ 24 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 48 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی