اسکینڈلز
گووندا اور سنیتا کے درمیان علیحدگی کی خبریں پھر زور پکڑ گئیں
سنیتا کو ایک تقریب میں گووندا کے بنا دیکھا گیا تھا
گووندا اور سنیتا کے درمیان علیحدگی کی خبریں پھر زور پکڑ گئیں
سنیتا کو ایک تقریب میں گووندا کے بنا دیکھا گیا تھا
معروف فلمسٹار گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبریں کچھ ماہ پہلے گرم رہیں لیکن پھر سنیتا آہوجا نے خود ہی میڈیا پر آکر بتادیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور طلاق کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں جس سے گووندا کے چاہنے والوں کو سکون مل گیا۔
اب حال ہی میں ان افواہوں نے پھر سے زور پکڑ لیا ہے، بالی وڈ اسٹار گوندا کی اہلیہ، سنیتا آہوجا، جمعرات کی شام ممبئی میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں نہایت دلکش انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔
ان کے ساتھ ان کے بیٹے یشوردھن آہوجا بھی موجود تھے اور دونوں نے کیمروں کے لیے پوز دیے لیکن گوندا اس تقریب میں نظر نہیں آئے۔
ان کی غیر موجودگی نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی اور میڈیا کے نمائندوں نے اس حوالے سے سنیتا سے سوالات بھی کیے۔
گزشتہ چند مہینوں میں گوندا اور سنیتا کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق کی افواہیں اُس وقت زور پکڑ گئیں جب سنیتا کے وکیل نے تصدیق کی کہ جوڑا علیحدگی پر غور کررہا ہے۔
خود سنیتا نے بھی ایک انٹرویو میں عندیہ دیا تھا کہ وہ دونوں الگ الگ رہ رہے ہیں، اگرچہ بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے بیان کا مطلب کچھ اور تھا۔
گوندا کی غیرموجودگی پر سنیتا کا ردِ عمل
تقریب میں، سنیتا آہوجا اور ان کے بیٹے یشوردھن میڈیا سے کافی خوشگوار انداز میں ملے، ریڈ کارپٹ پر فوٹو سیشن کے دوران ایک فوٹوگرافر نے سوال کیا کہ گوندا سر کہاں ہیں؟ سنیتا یہ سن کر چونک گئیں اور "واٹ" کہہ کر حیرت ظاہر کی لیکن فوراً ہی ہنستے ہوئے اس لمحے کو نظرانداز کر دیا۔
جب ایک اور فوٹوگرافر نے کہا کہ گوندا شاید دیر سے آئیں گے، تو سنیتا نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ 'جی، آخر میں لیکن سب سے خاص'۔
جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اندر جا رہی تھیں تو ایک اور رپورٹر نے کہا کہ وہ گوندا کو یاد کر رہے ہیں، اس پر سنیتا مسکراتے ہوئے بولیں کہ 'ہم لوگ بھی کر رہے ہیں'۔
گوندا اور سنیتا کی شادی کی کہانی
گوندا اور سنیتا نے مارچ 1987 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے اپنی شادی کا اعلان اس وقت تک نہیں کیا جب تک ان کی بیٹی ٹینا 1988 میں پیدا نہیں ہوئی، بعد میں 1997 میں ان کے بیٹے یشوردھن کی پیدائش ہوئی۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



