فہد مصطفیٰ کا نیا شاہکار ’ پرورش’ جلد دھوم مچانے کو تیار
’مائی ری’ کی جوڑی عینا اور ثمر ایک بار پھر یکجا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے ہٹ کردار مصطفیٰ سے دھوم مچانے کے بعد اپنی پروڈکشن میں بننے والے نئے ڈراما سیریل ’پرورش’ سے ایک بار پھر تہلکہ مچانے والے ہیں۔
اگر آپ بھی ڈراما سیریل ’مائی ری’ کی کہانی سے واقف ہیں تو اس ڈرامے کی چائلڈ اسٹار جوڑی اداکارہ عینا آصف اور ثمر جعفری کی اداکاری سے لطف اندوز ضرور ہی ہوئے ہونگے۔
بچپن میں شادی اور خاندانی مسائل کے گرد گھومتی اس کہانی کے بعد اب ایک بار پھر عینا اور ثمر فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن میں بننے والے ڈراما سیریل ’پرورش’ میں دھوم مچانے والے ہیں جسکا ٹیزر کا بول بالا ریلیز ہوتے ہی زبان زد عام ہے۔
موسٹ اویٹڈ ڈراما سیریل ‘پرورش‘ کے پہلے پہلے پرومو میں ثمر جعفری کے کردار ’وی جے’ اور عینا آصف کے کردار ’مایا’ کی زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
وی جے (ثمر جعفری) کی کہانی:
ڈرامے کے پہلے پرومو پر نظر ڈالی جائے تو اداکار ثمر جعفری عرف وی جے کو ایک مشہور انفلوئنسر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو رہتا تو بیرون ملک ہے لیکن ااپنے والدین کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے والا ہے۔
اپنے لائیو سیشن میں، وی جے بتاتا ہے کہ اس کے والدین پاکستان سے محبت کرتے ہیں، لیکن جیسے ہی وہ یہ کہتا ہے، ایک سین میں اس کے والدین کو جھگڑتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
وی جے مزید بتاتا ہے کہ پاکستان میں اس کے دو محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے کزنز ہیں، لیکن پرومو میں انہیں ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح، وہ کہتا ہے کہ اس کے دادا، دادی، چچا اور چچی ایک خوشگوار خاندان ہیں، لیکن انہیں بھی جھگڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسی لائیو سیشن میں وی جے پاکستان منتقل ہونے کی تیاری کرتے ہوئے امید ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی محبت کو تلاش کرے گا جو اس کی شخصیت سے میل کھاتی ہو اور یہ کوئی نہیں بلکہ عینا آصف کی صورت میں ہوگا۔
مایا عرف عینا آصف کا کردار:
اسکے بعد ڈرامے کا دوسرا پرومو بھی منظر عام پر آیا جس میں مایا کے کردار کا تعارف ہوا۔
پرومو سے اندازہ ہوتا ہے کہ مایا کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو خواب تو ڈاکٹر بننے کے دیکھتی ہے لیکن پھر جب وہ اپنے منزل کےقریب پہنچتی ہے تو اسکی شادی کرادی جاتی ہے۔
مایا پر دباؤ ہے کہ وہ ڈاکٹر بنے کیونکہ اس کے مستقبل کے سسرال کی خواہش ہے کہ ان کی بہو ڈاکٹر ہو۔ حالانکہ مایا خود بھی ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن اس کے خاندان کی بہت زیادہ توقعات اس کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔
دوسری جانب مایا کے والد اس کی پریشانیوں کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں جبکہ مایا کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی محبت بھی تلاش کرنی ہے، لیکن گھریلو اور سسرالی دباؤ اسے ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیتا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کیا فہد مصطفیٰ کے اس شاہکار میں مایا کی امنگیں خاندانی توقعات کے سائے میں دبنے لگتی ہیں یا وہ اپنی محبت کیلئے ہر حد پار کاجائے گی۔
ڈرامے کی پروڈکشن اور دیگر تفصیلات:
یاد رہے کہ یہ ڈراما سیریل فہد مصطفیٰ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’بگ بینگ انٹرٹینمنٹ’ کے بینر تلے تیار کیا جارہا ہے ، جو جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔
دیگر تفصیلات پر بات کریں تو اس ڈرامے کی ہدایتکاری میثم نقوی نے دی ہے، جو بیٹیاں، مائی ری اور حسرت جیسے مشہور ڈرامے ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔
جبکہ اسکی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے، جو اس سے پہلے تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کام کر چکی ہیں اور اب اپنی ٹی وی رائٹنگ کا آغاز کر رہی ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ میں عینا آصف، ثمر عباس، اور نعمان اعجاز کے ساتھ سویرا ندیم، ارشد محمود، شمیم ہلالی، ثمن انصاری اور سعد ضمیر بھی شامل ہیں۔




