انفوٹینمنٹ

سوچا نہیں تھا سلمان خان اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے، پونم ڈھلون

سلمان کو ان کی نوجوانی میں دیکھ کر ایسا بالکل نہیں سوچا تھا، بھارتی اداکارہ

Web Desk

سوچا نہیں تھا سلمان خان اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے، پونم ڈھلون

سلمان کو ان کی نوجوانی میں دیکھ کر ایسا بالکل نہیں سوچا تھا، بھارتی اداکارہ

فائل فوٹو: گوگل
فائل فوٹو: گوگل

ماضی کی معروف اداکارہ پونم ڈھلون نے سلمان خان کی نوجوانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے۔

پونم ڈھلون بالی وڈ کے سنہری دور کا حصہ رہی ہیں جہاں انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور دیرپا دوستیوں کی بنیاد رکھی۔

فلم لیلیٰ میں انہوں نے سنیل دت کی بیٹی کا کردار ادا کیا، وہ ایک مزاحیہ لمحہ یاد کرتی ہیں جب انہوں نے سنیل دت سے مذاق میں کہا تھا کہ اگر آپ جوان ہوتے تو شاید میں آپ سے شادی کرنا چاہتی۔

پونم ڈھلوں کی کئی قریبی دوستیاں رہیں، جن میں سب سے خاص دوستی ریکھا کے ساتھ تھی، وہ کہتی ہیں کہ ریکھا بہت محبت کرنے والی ہیں، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں۔

سلمان خان کے سُپر اسٹار بننے سے پہلے، پونم انہیں اکثر سلیم خان کے گھر ایک نوجوان لڑکے کے طور پر دیکھتی تھیں، وہ یاد کرتی ہیں کہ 'وہ مجھ سے کچھ سال چھوٹے تھے اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے لیکن وہ بہت خوبصورت تھے'۔

پونم جب سلیم جاوید کے ساتھ کام کر رہی تھیں تو اکثر ان کے گھر جایا کرتی تھیں، جہاں سلمان خان سے ملاقات ہوتی تھی، بعد میں جب ’میں نے پیار کیا‘ ریلیز ہوئی، تب پونم کی شادی ہو چکی تھی لیکن وہ سلمان کو پھر بھی دیکھ کر متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مذاق میں اپنے شوہر اشوک ٹھاکریا کو کہتی ہیں 'دیکھو، یہ کتنا پیارا لگ رہا ہے'، آج بھی وہ سلمان کے کرشمے اور ان کے مداحوں کی محبت کو سراہتی ہیں، یہ ثابت کرتے ہوئے کہ کچھ پسندیدگیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔

پونم ڈھلون 1980 اور 90 کی دہائی کی ایک مشہور بالی وڈ اداکارہ ہیں، وہ اپنی پہلی فلم ترشول (1978) سے مشہور ہوئیں اور بعد میں نوری (1979) اور راجپوت (1982) جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔