اسکینڈلز

میں ڈر گیا ہوں، اب پاکستان میں نہیں ہوں، رجب بٹ

رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی

Web Desk

میں ڈر گیا ہوں، اب پاکستان میں نہیں ہوں، رجب بٹ

رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی

رجب بٹ نے پاکستانی چھوڑنے کی وجہ بتادی
رجب بٹ نے پاکستانی چھوڑنے کی وجہ بتادی

تنازعات میں گھرے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے مشکل ترین وقت کا ذکر کرکے آبدیدہ ہوگئے۔

رجب بٹ  ان دنوں توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جسکے باعث انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ لیتے ہوئے ایک جذباتی ویلاگ میں اپنی مشکلات کا ذکر کرکےفیملی  سمیت صارفین کو بھی اشکبار کردیا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب رجب بٹ نے اپنا پرفیوم لانچ کیا لیکن اس پرفیوم کے متنازعہ نام پر  انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔حالانکہ رجب بٹ نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر اور بیت اللّٰہ کے سامنے احرام میں ملبوس ہوکر اپنی غلطی پر معافی مانگنے کا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

تاہم انکی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہیں جسکے بعد اب یوٹیوبر غیر اعلانیہ طور پر ملک چھوڑ کر راہیں فرار کرنے پر  مجبور ہوگئے۔

اپنے ویلاگ میں رجب بٹ نے  ملک چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے جذباتی انداز میں بتایا کہ،’میں ہر چیز ریکارڈ کرکے اپنے پاس محفوظ کررہا ہوں اور جیسے ہی مجھے موقع ملا یہ تمام تر معاملات صارفین کیساتھ ضرور شیئر کرونگا۔’

یوٹیوبر نے بتایا کہ،’میں پاکستان میں نہیں ہوں۔ میں نے 23 مارچ کی رات ملک چھوڑ دیا تھا۔ مجھے اپنی ذات کا کوئی خوف نہیں لیکن میں اپنی ماں اور خاندان کے لیے پریشان تھا اور انکے حفاظت کیلئے میں ڈر گیا ہوں اس لیے میں اب پاکستان میں نہیں ہوں۔’

رجب بٹ نے بتایا کہ،’میں یہاں بنا کسی سامان کے اکیلا آیا ہوں  میرے ساتھ کوئی دوست نہیں آیا۔ میرے اہلِ خانہ کو بھی میرے یہاں پہنچنے کے بعد ہی میرے جانے کا علم ہوا۔  میں نہیں جانتا کہ پاکستان واپس آؤں گا یا نہیں، لیکن میری خواہش ہے کہ جلد واپس آؤں۔ میں صرف ایک شرٹ اور اپنے فون لے کر نکلا، کیونکہ میری زندگی کو خطرہ تھا۔ میں ایک ٹارگٹ بن چکا تھا، اسی لیے اکیلے ہی فرار ہوا۔ اب، میرے دوست بھی یہاں میرے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

یوٹیوبر نے اپنے مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مشکل وقت مجھ پر ناجانے کب ختم ہوگا لیکن دعا ہے کہ میرے والدین سلامت رہیں کیونکہ میری زندگی میں اب سکون باقی نہیں رہا۔

یوٹیوبر کے مطابق ، میں نے زندگی میں ہر مقام حاصل کیا لیکن گھر ملا تو اب اس میں رہنا نصیب نہیں، گاڑیاں ہیں لیکن استعمال نہیں کرسکتا، یہاں تک کہ میری زندگی میں سکون بھی نہیں ہے، حالانکہ غلطی کرنی نہیں چاہی لیکن انسان تو غلطی کا پتلا ہے مجھے سے بھی ہوگئ غلطی، لیکن جب رب معاف کردیتا ہے تو انسانوں کی کیا اوقات ہے، خدا کا واستہ ہے معاف کرنا سیکھ لیں، اگر میری ان پریشانیوں سے میرے والدین کو کچھ ہوگیا تو میں کبھی خود کو معاف ہیں کرپاؤنگا’۔

رجب بٹ کے ان الفاظ کے بعد مداح اس مشکل وقت میں ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ بیرون ملک ہی سیٹل ہو جائیں کیونکہ ان کے مطابق پاکستان میں کامیاب ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے حالات محفوظ نہیں ہیں۔

ایک مداح نے لکھاکہ،’ برائے مہربانی پاکستان واپس مت آنا، یہ ملک تمہارے لیے نہیں ہے۔