سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی مشہور فلمیں
سلمان خان کے لیے عید خوش بختی کا پیغام لاتی ہے
عیدالفطر کا تہوار پوری دنیا کے مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، جو رمضان کے روزے مکمل ہونے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
چونکہ ہر تہوار خوشیوں کا پیغام لاتا ہے ، اس لیے لوگ عید کی تعطیلات میں خوشیاں تلاش کرنے نکل پڑتے ہیں، جہاں تک بات کی جائے ہندوستان کے مسلمانوں کی، ان کی عید کی خوشیاں بھی بالی وڈ فلمیں سینما میں دیکھے بغیر مکمل نہیں ہوتیں۔
مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی عید الفطر کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ بالی وڈ فلمساز عید پر اچھی سے اچھی فلم ریلیز کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عید پر ریلیز ہونے والی بیشتر فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوتی ہیں، اگر کوئی فلم کہانی یا دیگر پہلو سے کمزور بھی ہو تو وہ عید پر اپنا بزنس نکال لیتی ہے۔
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اس حوالے سے شہرت رکھتے ہیں کہ وہ اپنی فلمیں عید الفطر پر ریلیز کرتے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کی عید پر ریلیز ہونے والی بیشتر فلموں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس عید پر بھی سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ ریلیز ہوئی ہے، جو ابھی تک فلم بینوں کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی ہے لیکن سلمان خان فلم کی کامیابی کے لیے پرامید نظر آئے اور ریلیز سے پہلے ان کا یہ کہنا تھا کہ چونکہ یہ فلم عید پر ریلیز ہورہی ہے تو 200 کروڑ تو کما ہی لے گی۔
سلمان خان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلمیں اور ان کی کامیابیاں:
وانٹڈ (2009):
پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
52 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر تقریباً 93.23 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔
دبنگ (2010):
اس فلم میں سلمان خان نے ایک بہادر پولیس افسر کا کردار نبھایا، 41 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر تقریباً 219 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔
اس فلم میں سلمان خان کی اداکاری کو انکے کرئیر کی بہترین اداکاری میں شمار کیا جاتا ہے، دبنگ سیریز کی 3 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔
باڈی گارڈ (2011):
سال 2011 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان خان نے کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
60 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر تقریباً 234 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیاایک تھا۔
ایک تھا ٹائیگر (2012):
سال 2012 میں ریلیز ہونے والی اِس ایکشن سے بھرپور فلم میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف نے اداکاری کی۔
فلم نے باکس آفس پر تقریباً 308 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، ٹائیگر سیریز کی دیگر دو فلموں نے بھی کامیابی کا منہ دیکھا۔
کک (2014):
اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین فرنینڈز، رندیپ ہوڈا اور نوازالدین صدیقی نے اداکاری کی۔ فلم نے باکس آفس پر تقریباً 351 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔
بجرنگی بھائی جان (2015):
اس فلم میں سلمان خان نے ایک سادہ دل شخص کا کردار ادا کیا جو ایک گمشدہ پاکستانی بچی کو اس کے گھر پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر تقریباً 603 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔
سلطان (2016):
اس فلم میں سلمان خان نے ایک پہلوان کا کردار نبھایا جو اپنی زندگی کی مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم نے باکس آفس پر تقریباً 577 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، انوشکا شرما کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو خوب سراہا گیا
ٹیوب لائٹ (2017):
اس فلم میں سلمان خان نے ایک سادہ لوح شخص کا کردار ادا کیا جو اپنے گمشدہ بھائی کی تلاش میں نکلتا ہے۔
فلم نے باکس آفس پر تقریباً 207 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، اس فلم میں سلمان خان ایک بالکل مختلف کردار میں نظر آئے۔
ریس 3 (2018):
اس فلم میں سلمان خان نے ایکشن سے بھرپور کردار ادا کیا، فلم نے باکس آفس پر تقریباً 305 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔
دیگر مشہور بھارتی فلمیں جو عید الفطر پر ریلیز ہوئیں؛
چنئی ایکسپریس (2013):
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی اس کامیڈی ایکشن فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔
بھارت (2019):
سلمان خان اور کترینہ کیف کی اس فلم نے بھی عید الفطر پر ریلیز ہو کر باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔
عید الفطر اور بھارتی فلمی صنعت:
عید الفطر کا موقع بھارتی فلمی صنعت کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، فلم ساز اس موقع کو اپنی فلموں کی ریلیز کے لیے منتخب کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچ سکیں۔
سلمان خان کی فلموں کی مسلسل کامیابی نے اس روایت کو مزید مضبوط کیا ہے، اور عید الفطر پر ان کی فلموں کی ریلیز کا انتظار شائقین بے صبری سے کرتے ہیں۔
عید الفطر پر ریلیز ہونے والی بھارتی فلمیں، خاص طور پر سلمان خان کی فلمیں، باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتی رہی ہیں۔
یہ فلمیں نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہیں، بھارتی فلمی صنعت کے لیے عید الفطر کا موقع ایک اہم تجارتی موقع ہے، اور مستقبل میں بھی اس روایت کے جاری رہنے کی توقع ہے۔


