انفوٹینمنٹ

کپل شرما کی جسمانی تبدیلی کی کہانی فٹنس ٹرینر نے سنادی

کپل شرما ماضی میں بھی اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھتے رہے ہیں

Web Desk

کپل شرما کی جسمانی تبدیلی کی کہانی فٹنس ٹرینر نے سنادی

کپل شرما ماضی میں بھی اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھتے رہے ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت کے معروف اور ہر دلعزیز کامیڈین کپل شرما کی  جسمانی تبدیلی نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا کہ اداکار کو آخر ہوکیا گیا ہے؟

ان کی غیر معمولی فٹنس اور نمایاں طور پر کم ہوتا ہوا وزن دیکھ کر شائقین نے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے تھے کہ آخر کپل شرما نے اتنی جلدی اتنا وزن کیسے کم کر لیا۔

اگرچہ کپل شرما ماضی میں بھی اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھتے رہے ہیں، تاہم اس بار ان کی اسمارٹ اور متناسب شخصیت نے سب کو چونکا دیا تھا۔

حال ہی میں ان کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس میں ان کی تبدیل شدہ شخصیت دیکھ کر پرستاروں نے حیرانی اور کچھ نے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی فٹنس پر خاص توجہ دینا اس وقت شروع کی جب وہ اداکار اکشے کمار کی صحت مند طرز زندگی سے متاثر ہوئے۔

 انہوں نے نہ صرف روزانہ صبح سویرے جم جانا معمول بنایا بلکہ کک باکسنگ کی باقاعدہ تربیت بھی شروع کی۔

 بتایا جاتا ہے کہ فروری سے وہ سخت ٹریننگ لے رہے ہیں اور روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران کپل شرما کے فٹنس ٹرینر یوگیش بھٹیجا نے ان کی جسمانی تبدیلی کے سفر سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

 یوگیش نے بتایا کہ انہوں نے کپل کے لیے خصوصی ‘21-21-21 ڈیز فارمولہ‘ استعمال کیا، جس کا مقصد جسم کی چربی کو مؤثر طریقے سے کم کرنا تھا۔ تاہم، 2015 میں فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کے دوران وقت کی قلت کے باعث ٹریننگ کے لیے وقت نکالنا ایک چیلنج تھا۔

یوگیش کے مطابق انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ورزش کے دوران کپل کی مکمل توجہ صرف ٹریننگ پر مرکوز رہے۔  یہاں تک کہ ورزش کے دوران کپل کا موبائل فون بھی ان سے دور رکھا جاتا تھا تاکہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں جب فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ ریلیز ہوئی تو ناظرین کپل شرما کی دبلی پتلی شخصیت دیکھ کر حیران رہ گئے تھے، اور اب حالیہ تبدیلی بھی اسی سفر کا تسلسل ہے۔