فیشن

بابر اعظم زنانہ اسٹائل کا لباس پہن کر پھنس گئے

بابر اعظم نے عید پر زنانہ لباس پہن لیا؟

Web Desk

بابر اعظم زنانہ اسٹائل کا لباس پہن کر پھنس گئے

بابر اعظم نے عید پر زنانہ لباس پہن لیا؟

بابر اعظم زنانہ اسٹائل کا لباس پہن کر پھنس گئے
بابر اعظم زنانہ اسٹائل کا لباس پہن کر پھنس گئے

پاکستانی کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو عید کے دن خواتین کے لباس سے مشابہت رکھنے والا  منٹ گرین کرتا ٹراؤزر پہننا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بناگیا۔

بابر اعظم جو کبھی اپنے چوکے چھکوں اور کپتانی کے سبب چرچوں میں رہتے تھے کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں اب ایک نئے فیصلے کی وجہ سے ٹرول ہو رہے ہیں۔

بابر اعظم کو حالیہ عید الفطر کے دن ایک نئے تنازعے کا سامنا ہے جس کی وجہ انکا ایک منٹ گرین کڑھائی والے کرتے ٹراؤزر کا انتخاب تھا جو بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق خواتین کے روایتی لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔ 

بابر اعظم نے عید کے دن اپنے لُک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین نے انہیں مختلف انداز میں ٹرول کرنا شروع کردیا۔

بابر اعظم کی عید کے دن کی تصاویر میں وہ منٹ گرین کرتا ٹراؤزرپہنے ہوئے نظر آئے جس پر خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔

اگرچہ بابر اعظم یہ جوڑا پہن کر خوب اسٹائل مارتے دکھے لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے میمز بھی بنتے نظر آئے اور متعدد صارفین انکا تمسخر اڑاتے دکھے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسی بھی کیا جلدی تھی بابر بھائی جو بہن کے کپڑے پہن کر آگئے‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بابر بھائی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فیشن سینس بھی خراب ہوگیا آپ کا تو‘۔

ایک صارف نے کپڑوں کے بجائے بابر اعظم کے جوتوں پر کمنٹ کیا کہ ’کرتے کے ساتھ جوتے کون پہنتا ہے؟‘ ایک صارف نے لکھا کہ ’بوبی بھائی کم بیک تو ہوجائیگا لیکن یہ عورتوں والے کپڑے نہیں پہنا کریں۔‘

بابر اعظم کے ایک فین نے لکھا کہ ’عید کا دن خوشی اور محبت کا دن ہے، اور ہر شخص کو اپنے لباس اور اس کی پسند میں آزادی ہونی چاہیے۔‘

بابر اعظم کی تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب