انفوٹینمنٹ

'بہت جان ہے مجھ میں’، دھرمندر کا سرجری کے بعد پیغام

اداکار نے مکمل اعتماد کے ساتھ قدم بڑھائے

Web Desk

'بہت جان ہے مجھ میں’، دھرمندر کا سرجری کے بعد پیغام

اداکار نے مکمل اعتماد کے ساتھ قدم بڑھائے

بہت جان ہے مجھ میں’، دھرمندر کا سرجری کے بعد پیغام

بالی وڈ میں اپنے شاندار کرداروں کے لیے مشہور  لیجنڈری اداکار دھرمندر نے  آنکھ کی سرجری کروالی۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اداکار کو اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو میں وہ بہت خوش مزاج نظر آ رہے تھے۔ پاپارازی کے ساتھ ایک مختصر بات چیت میں دھرمندر نے اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی اور مسکراہٹ کے ساتھ مداحوں کو تسلی دی۔

 انہوں نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ ’بہت جان ہے مجھ میں ابھی۔‘ اور اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے چلتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دھرمندر کو آنکھ پر پٹی باندھے اسپتال سے باہر آتے ہوئے دکھایا گیا، اداکار نے مکمل اعتماد کے ساتھ قدم بڑھائے، اپنی طاقت اور لگن کا مظاہرہ کیا، حالانکہ وہ آنکھ کی سرجری سے گزر چکے تھے۔

 انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر کہا ’بہت جان ہے مجھ میں ابھی۔‘ میں اپنی آنکھ کا علاج کروا کر آیا ہوں۔ محبت ہے آپ سب سے، محبت ہے میرے مداحوں سے، میں مضبوط ہوں۔‘

خیال رہے کہ دھرمندر کو بولی وڈ کا  ’ہی مین’ کہا جاتا ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران چھ دہائیوں سے زیادہ کا وقت گزارا ہے، اور ان کی فلموگرافی میں شعلے، چھپکے چھپکے اور انپڑھ جیسے کلاسک شامل ہیں۔ 89 برس کی عمر میں بھی ان کا اداکاری کے لیے جذبہ ویسا ہی ہے۔

ٹائمز ناؤ کے ساتھ ایک گفتگو میں دھرمندر نے ایک بار اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی عمر پر یقین نہیں کیا تھا جب تک کہ انہیں یاد نہ دلایا گیا۔ اپنے سفر پر غور کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنا پہلا کردار حاصل کرنے میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی اور جلد ہی وہ اپنے دوست ارجن ہنگورانی کی ہدایتکاری میں فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ کے لیے کیمرے کے سامنے آئے۔ بغیر کسی اداکاری کے تجربے کے، انہیں یہ تک نہیں معلوم تھا کہ کیمرہ کے سامنے کہاں دیکھنا ہے۔

انہیں آخری بار  شاہد کپور کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ میں دیکھا گیا تھا۔ 2023 میں وہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ دکھائی دیے تھے، جہاں انہوں نے کنول رندھوا کا کردار ادا کیا۔ اب وہ اگلی فلم ’اکیس‘ میں دکھائی دیں گے۔

دینییش ویجان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’اکیس‘ سری رام رگھوان کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے۔

اس فلم میں دھرمندر ارون کھیتاڑ پال کے والد، ایم ایل کھیتاڑ پال کا کردار ادا کریں گے، اور اگاستیا نندا کو مرکزی کردار میں دیکھا جائے گا۔