پاکستان

صدر زرداری علاج کیلئے دبئی جائیں گے؟

صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔

Web Desk

صدر زرداری علاج کیلئے دبئی جائیں گے؟

صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔

صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔
صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی افواہوں پر شرجیل انعام میمن نے خاموشی توڑ دی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔

انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ  خبریں درست نہیں ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ’صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔’

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائیں۔ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔