انفوٹینمنٹ

آر مادھون نے طویل بریک کیوں لیا؟

جب ایک سوئس کسان نے حقیقت کا آئینہ دکھایا

Web Desk

آر مادھون نے طویل بریک کیوں لیا؟

جب ایک سوئس کسان نے حقیقت کا آئینہ دکھایا

 
آر مادھون نے طویل  بریک کیوں لیا؟

بالی وڈ اداکار آر مادھون اپنی آنے والی فلم ’ٹیسٹ‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو 4 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ 

 اداکار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری سے چار سال کا وقفہ کیوں لیا۔ مادھون نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنے کام کی نوعیت سے شدید مایوس ہو چکے تھے۔ 

انہوں نے ایک واقعہ شیئر کیا جب فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سوئس کسان کے رویے نے انہیں ناراض کر دیا تھا۔ اسی لمحے انہیں احساس ہوا کہ وہ دوسروں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ اپنی اصل خواہشات پر توجہ دیں۔

  ایک انٹرویو میں آر مادھون نے کہا کہ ’مجھے ایک بریک لینا پڑا کیونکہ میں اپنے کام کی نوعیت سے سخت مایوس ہو چکا تھا۔ میں سوئٹزرلینڈ میں ایک تامل گانے کی شوٹنگ کر رہا تھا، نارنجی رنگ کی پینٹ اور سبز شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ میں موسیقی کی دھن پر جھوم رہا تھا، اور سڑک کے درمیان میں تھا۔ تبھی میں نے دیکھا کہ ایک سوئس کسان ہمیں مکمل ناپسندیدگی کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور سر ہلا رہا ہے۔ میں نے اسے دیکھا اور سوچا، 'تم چنئی آؤ، میں تمہیں دکھاؤں گا کہ میں کون ہوں۔' میں واقعی ناراض ہو گیا تھا، لیکن اچانک مجھے احساس ہوا کہ میں دوسروں کی دُھن پر ناچ رہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میری بیوی نے ایک صبح مجھ سے کہا 'تم کام پر ایسے جا رہے ہو جیسے تم وہاں سے واپس آنا چاہتے ہو۔' میں نے کہا، 'ہاں۔' تب میں نے ایک بریک لینے کا فیصلہ کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنا چاہتا تھا کہ ملک کس سمت جا رہا ہے، لوگ کس طرح کی چیزوں کو پسند کر رہے ہیں۔ میں نے اداکاری چھوڑ دی، حتیٰ کہ اشتہارات میں کام کرنا بھی بند کر دیا۔ میں نے داڑھی بڑھا لی اور پورے بھارت کا سفر کیا تاکہ یہ جان سکوں کہ حقیقت میں اہم چیزیں کیا ہیں، رکشہ چلانے والے کس طرح بات کرتے ہیں۔ اور یہی چار سال کا مشاہدہ شاید آج میری کامیابی کی بنیاد ہے۔‘

آر مادھون نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا حالانکہ وہ سوئس کسان کے تاثرات پر ناراض ہو گئے تھے، مگر اس لمحے نے انہیں زندگی کے کئی اہم سبق سکھا دیے۔