وائرل اسٹوریز

عینا آصف کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

ویڈیو میں عینا آصف کو اسموکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے

Web Desk

عینا آصف کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

ویڈیو میں عینا آصف کو اسموکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے

آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے لوگوں کے لیے آسانی تو پیدا کردی ہے لیکن یہ کئی لوگوں کے لیے اذیت کا باعث بھی بن گیا ہے، ہمارے ملک میں اس وقت اتنی انٹرنیٹ لٹریسی نہیں کہ وہ کسی اوریجنل یا فیک ویڈیو میں تمیز کرسکیں۔

یہی وجہ ہے کہ دھڑا دھڑ مصنوعی ذہانت سے فیک ویڈیوز بنائی جارہی ہیں، جس سے کئی سیلبرٹیز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

حال ہی میں چائلڈ ایکٹریس سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی عینا آصف کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کمنٹ سیکشن میں کئی صارفین اس ویڈیو کو اصل سمجھ کر لعن طعن کررہے ہیں لیکن وہیں کچھ صارفین ایسے ہیں جنہوں نے اسے فیک ویڈیو قرار دیا ہے۔

اگر عینا آصف کی ذاتی زندگی پر بات کی جائے تو وہ 2008 میں پیدا ہوئیں اور ابھی میٹرک کی طالبہ ہیں

کیریئر

عینا آصف نے اپنے کیریئر کا آغاز چائلڈ ماڈل کے طور پر کیا اور مختلف برانڈز کے ٹیلی ویژن کمرشلز میں نظر آئیں۔

انہوں نے 2021ء میں ڈرامہ سیریل "پہلی سی محبت" میں حمنا کا کردار ادا کرتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

اس کے بعد، 2022ء میں "ہم تم" میں ملیحہ اور "پنجرہ" میں عبیر کے کردار نبھائے۔

2023 میں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ "مایی ری" میں قرۃ العین "انی" حبیب کا مرکزی کردار ادا کیا، جس سے انہیں مزید شہرت ملی۔