انفوٹینمنٹ

سلمان خان نے کورین ہارٹ ایموجی پوز بنانے سے کیوں انکار کیا؟

رشمیکا مندانہ پاپارازیوں کے سامنے اس پوز کو اکثر بناتی نظر آتی ہیں

Web Desk

سلمان خان نے کورین ہارٹ ایموجی پوز بنانے سے کیوں انکار کیا؟

رشمیکا مندانہ پاپارازیوں کے سامنے اس پوز کو اکثر بناتی نظر آتی ہیں

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم’ سکندر‘ کے ساتھ دوبارہ سلور اسکرین پر واپس آگئے۔

اے آر مرگدوس کی ہدایت کاری میں بنی یہ ایکشن ڈرامہ فلم سال کی موسٹ اوویٹد فلموں میں سے ایک تھی، جسکی دو بڑی وجوہات تھیں ،ایک تو فینز سلمان خان کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور دوسرا وہ یہ دیکھنے کے لیے دلچسپی رکھتے تھے کہ نیشنل کرش رشمیکا مندنا کے ساتھ سلمان خان کی کیسی کیمیسٹری ہو گی۔

بدقسمتی سے’سکندر‘ بہت زیادہ متاثر نہیں کر سکی اور ابتدائی جائزوں میں فلم کو سختی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور رشمیکا کی اداکاری کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پچھلے کچھ ہفتوں سے رشمیکا مندانا اور سلمان خان ’سکندر‘ کی بھرپور تشہیر کر رہے ہیں، ان کا قدرتی اور بہت پیارا بانڈ جو سیٹ پر ایک ساتھ کام کرتے ہوئے پروان چڑھا، اس نے ایک خوشگوار ماحول پیدا کیا، جس سے فینز ان دونوں کی محبت میں مبتلا ہوگئے، ایک ایسا لمحہ، جو ٹریلر لانچ ایونٹ سے سرخیوں میں آیا، یہ وہ تھا جب سلمان خان نے رشمیکا کے پسندیدہ پوز کو دوبارہ بنایا، جس میں وہ اپنے انگلیوں سے کورین ہارٹ ایموجی بناتے ہیں۔

یہ رشمیکا کا پسندیدہ پوز ہے، جو وہ ہر بار پاپرازی کے کیمرے میں آتے وقت بناتی ہیں لیکن ایک نئی وائرل ویڈیو میں سلمان کو یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ وہ کبھی بھی دوبارہ کورین ہارٹ ایموجی نہیں بنائیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران، رشمیکا نے سلمان کو اپنا دوست کہا، جب کہ سلمان نے انہیں شاندار قرار دیا لیکن جب ان سے ان کے وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں وہ کورین ہارٹ پوز بنا رہے ہیں تو سلمان خان نے کہا کہ 'ہاں لیکن اب میں یہ نہیں کرنے والا'، جب رشمیکا نے حیرت سے پوچھا کیوں؟ تو سلمان نے جواب دیا 'ارے یار، اس کے بعد چار لوگوں نے کہا کہ یہ پوز کرو، مجھے یہ سوٹ نہیں کرتا'۔

رشمیکا ہنسی اور اپنے کو-اسٹار کو قائل کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ بچے اسے پسند کریں گے، بچے کہیں گے 'اوہ، دیکھو، وہ یہ کر رہا ہے'، لوگوں کو آپ کے مختلف پہلو دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اس سے قبل سلمان خان اور رشمیکا کا ایج گیپ کا تنازع سامنے آیا تھا جب کئی لوگوں نے رشمیکا کے سلمان خان سے 30 سال چھوٹا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر سلمان خان نے کہا تھا کہ جب ہیروئن کو اعتراض نہیں، اس کے باپ کو اعتراض نہیں تو تم لوگوں کو کیوں اعتراض ہورہا ہے؟