انفوٹینمنٹ

کرینہ کپور نے بوٹوکس سے بچنے کا طریقہ بتادیا

اداکارہ اب اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنے لگی ہیں

Web Desk

کرینہ کپور نے بوٹوکس سے بچنے کا طریقہ بتادیا

اداکارہ اب اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنے لگی ہیں

اداکارہ اب اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنے لگی ہیں
اداکارہ اب اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنے لگی ہیں

ہمیشہ جواں اور خوبصورت نظر آنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے ، اور اسی خواب کو پورا کرنے کیلئے آج کل نت نئے طریقے متعارف کرائے جاچکے ہیں جن میں ایک بوٹوکس شامل ہے جو آج کل خوبصورت دکھنے کی شوقین افراد کا واحد راستہ ہے۔

لیکن جہاں ہر کوئی اس عمل سے گزر رہا ہے وہیں اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنے کیساتھ  اسکن ٹریٹمنٹ اور بوٹوکس سے بچنے کا متبادل راستہ نکال لیا ہے۔

کرینہ کپور کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اسکرین پر بلکہ ذاتی زندگی میں بھی خاصی شوخ و چنچل نظر آتی ہیں۔

بالی وڈ سے سب سے قدیم فلمی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی کرینہ نے فلم ریفیوجی سے اپنے کریئر کا آغاز کیا لیکن کرن جوہر کے بلاک بسٹر ڈرامہ 'کبھی خوشی کبھی غم' میں اپنے کردار 'پو' کی ایسی چھاپ چھوڑی جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

جہاں اداکارہ نے ہلکے پھلکے کرداروں میں رنگ بھرے وہیں 'چنبیلی'، 'قربان'، 'تلاش'، 'لال سنگھ چڈھا'، 'اڑتا پنجاب' اور 'ہیروئن' جیسی فلموں میں سنجیدہ اداکاری کر کے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

کرینہ کپور خان نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان کے ساتھ شادی کی تھی اور اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش 2016 میں ہوئی۔بعدازاں انہوں نے 2021 میں اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر عرف جے علی خان کو خوش آمدید کہا۔

کرینہ کپور خان نے حال ہی میں نیوٹریشنسٹ روٹوجا دیویکر کی نئی کتاب ’دی کامن سینس ڈائیٹ’ کی لانچ ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے عمر بڑھنے اور 75 سال کی عمر میں بھی فلموں کے سیٹ پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد کے علاج اور بوٹوکس سے بچنے کے لیے کیا کرتی ہیں۔

 حالانکہ بیبو کا ماننا ہے کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے، لیکن انہوں عمر بڑھنے کو خوبصورتی سے قبول کرنے کی بات تسلیم کی اور کہا کہ میں ہمیشہ فٹ رہنا چاہتی ہوں تاکہ 75 سال کی عمر میں بھی سیٹ پر جا کر کام کر سکوں۔ میں اپنی زندگی بھر کام کرنا چاہتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ جب میں بوڑھی ہو جاؤں تو اپنے پوتے پوتیوں کو اٹھانے کے لیے جھک سکوں’۔

علاوہ ازیں آجکل جہاں بہت سے لوگ جوان نظر آنے کے لیے سرجری کا سہارا لیتے ہیں، وہیں  اداکارہ کرینہ کپور خان ابھی تک اس بات کو ترجیح نہیں دیتی بلکہ وہ بوٹوکس اور جلد کے علاج سے دور رہتی ہیں۔

حالانکہ وہ عمر بڑھنے کو قبول کر رہی ہیں لیکن اس کے متبادل 44 سالہ بالی وڈ کی اس آئیکن نے  دیسی سوغات جیسے گھی کھانے، کھچڑی کھانے، مسلز کی طاقت کے لیے وزن اٹھانے، تھوڑی سی سیر کرنے، اور دوسری چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ترجیح دی ہے بجائے اس کے کہ وہ جلد کے علاج اور بوٹوکس کروائیں۔
اسی انٹرویو میں بیبو نے اپنے کھانے کے ساتھ تعلق کے بارے میں بھی مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ بہت موٹی ہوا کرتی  تھیں اور ان کا کھانے کے ساتھ تعلق بہت اچھا تھا۔اور جب جوانی کا دور تھا کہ تو بھی ہمیشہ خوش رہنے کو ترجیح دیتی تھی۔

گفتگو کے اختتام میں کرینہ کپور نے یہ بھی بتایا کہ،‘پچھلے 10-15 سالوں میں، وہ اسی دیسی  کھانے کو دوبارہ کھاتی ہیں کیونکہ یہ انہیں سکون دیتا ہے اور خوشی محسوس کراتا ہے۔ ’

کرینہ بتاتی ہیں کہ،’یہ میرا کمفرٹ فوڈ ہے۔ اگر میں تین دن تک کھچڑی نہ کھاؤں تو مجھے واقعی اس کی خواہش ہونے لگتی ہے۔

کرینہ نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ میں رجوتا کو میسج کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی نہیں ہے، میں سو نہیں سکتی اگر میں کھچڑی نہ کھاؤں، جیسے آپ نے کہا کہ آپ کو ایک ڈرنک کی ضرورت ہوتی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں کھچڑی کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سال 2024 میں کرینہ نے  تین بڑے پراجیکٹس  دیے جن میں ’کریو’، ’دی بَکنگھم مرڈرز’ اور ’سنگھم اگین’تھی ، اور اب ان تمام فلموں کی کامیابی کے بعد اداکارہ  اب ’راضی’ کے ہدایتکار میگھنا گلزار کے ساتھ اپنی اگلی فلم پر کام کر رہی ہیں۔