سلمان خان انڈسٹری سے سپورٹ نہ ملنے پر بول پڑے
شاید وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے ضرورت نہیں لیکن سب کو ضرورت ہوتی ہے، دبنگ خان
اداکار سلمان خان نے اپنی فلموں کے لیے بالی وڈ انڈسٹری سے ملنے والے تعاون کی کمی پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے، جس میں ان کی تازہ ترین فلم سکندر بھی شامل ہے۔
ایک انٹرویو میں دبنگ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی سپورٹ کی ضرورت ہے لیکن شاید ان کے ساتھیوں کا خیال ہے کہ وہ خود کفیل ہیں اور انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹرویو کے اس کلپ میں پوچھا گیا کہ کس طرح سلمان اکثر فلموں کی ریلیز کے دوران اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں لیکن انہیں اپنی فلموں کی ریلیز کے دوران وہی سپورٹ نہیں ملتا۔
جس پر سلمان نے شیئر کیا کہ 'شاید وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے ان کے تعاون کی ضرورت نہیں ہے لیکن، سب کو ضرورت پڑتی ہے '۔
اس کے ساتھ سلمان نے حال ہی میں دیگو اداکاروں کی ریلیز ہونے والی فلموں پر بات کی جو ان کی اپنے ساتھیوں کے لیے اپنی مسلسل حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے سنی دیول کی آنے والی ایکشن سے بھرپور فلم 'جاٹ' کو شاٹ آؤٹ دیا، جو 10 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے، مزید برآں سلمان نے ملیالم فلم 'L2 ایمپوران' کی بات کی جس میں موہن لال اور پرتھوی راج سوکمارن شامل ہیں، جس کا پریمیئر سکندر سے دو دن پہلے ہوا تھا۔
سکندر کی ریلیز سے پہلے انٹرویو کے وقت سلمان نے کہا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ فلم (L2: Empuraan) اچھا کام کرے گی... پھر جاٹ بھی کچھ دیر میں آنے والی ہے، سنی جس طرح سے چل رہے ہیں وہ گیند کو میدان سے باہر پھینک دیں گے'۔
سلمان خان بڑی اسکرین پر واپس
سلمان 2023 کے بعد پہلی بار سکندر کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آئے ہیں جس کی ہدایت کاری اے آر مروگادوس نے کی ہے، اس فلم میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، ستیہ راج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
سکندر دو سال میں سلمان کی پہلی عید ریلیز ہے جو کہ اتوار، 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔
سکندر کو اے آر مروگادوس نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو گجنی جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، فلم میں سلمان سکندر کے روپ میں نظر آئے ہیں جو انصاف کی تلاش میں ہے، ان تین افراد کی حفاظت کے لیے جن کو اس کی بیوی نے اعضا عطیہ کیے تھے۔
Sacnilk.com پر باکس آفس کی تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، سکندر نے ہندوستان میں اب تک 84.25 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔
باکس آفس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکندر نے ریلیز کے چوتھے دن 9.75 کروڑ روپے کمائے، یہ فلم کا اب تک کا سب سے کم ایک دن کا مجموعہ ہے۔
عید کے موقع پر اتوار کو فلم نے 26 کروڑ روپے میں اچھی شروعات کی، دوسرے دن 29 کروڑ کا معمولہ اضافہ دیکھا گیا۔





