پاکستان

نئے اسلامی سال کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Web Desk

نئے اسلامی سال کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

نئے اسلامی سال کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے اسلامی کلینڈر کے پہلے مہینے محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی اس پیشن گوئی کی روشنی میں  یکم محرم 19 جولائی بروزبدھکو جبکہ عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی، تاہم چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے لئے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے جبکہ اس دن چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی، محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔