ندا غصے میں لیپ ٹاپ اور ٹی وی توڑ چکی ہے، یاسر نواز کا انکشاف
یاسر نواز نے اہلیہ ندا کے غصے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
پاکستانی اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے اہلیہ ندایاسر کےاینگر ایشوز سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
یاسر نواز صرف پاکستان شوبز کے معروف اداکار ہی نہیں بلکہ انہوں نے اداکاری کے میدان کے علاوہ ہدایتکاری کے میدان میں بھی خود کو منوایا ہے۔اور پھر کیرئیر کیساتھ ازدواجی زندگی میں بھی دیگر لوگوں کیلئے ایک مثال بنے ہوئے ہیں۔
اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے یاسر نواز پی ٹی وی کے معروف ہدایتکار کاظم پاشا کی بیٹی ندا پاشا کیساتھ سال 2002 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان ازدواجی سالوں کے دوران اس جوڑے کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ ندا یاسر گھر داری کیساتھ ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے مارننگ شو ہوسٹ کررہی ہیں۔
لیکن کیا کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ مارننگ شو میں سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ندا یاسر کا غصہ تہلکہ خیز بھی ہوسکتا ہے؟
جی ہاں ایسا ہی کچھ انکشاف انکے شوہر یاسر نواز نے کیا جب انہوں نے بتایا کہ ندا غصے میں لیپ ٹاپ اور ٹی وی جیسی مہنگی ترین اشیاء بھی توڑ چکی ہیں۔
حال ہی میں یاسر نواز جو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتے ہیں اور بنا کسی ڈپلومیسی کے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شرکت کی اور دیگر پہلو پر گفتگو کرنے کیساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔
یاسر نواز نے بتایا کہ اگر وہ ندا کی بات نہ مانیں، تو ان کا غصہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔یاسر نے بتایا کہ،‘ایک مرتبہ ندا کا مجھ سے جھگڑا ہو گیا جس پر میں نے ٹی وی کا والیم بڑھا کر دیکھنا شروع کر دیا اور ندا غصے سے کروٹیں بدلتی رہی۔
لیکن پھر جیسی ہی میں نے مزیدٹی وی کی آواز بڑھائی تو ندا شدید غصے میں آگئیں اور انہوں نے سائڈ میز پر رکھی اسٹیل کی بوتل اٹھا کر ٹی وی پر دے ماری جس سے پوری اسکرین پر دراڑ پڑ گئی۔
ایک اور واقعہ سناتے ہوئے یاسر نواز بتاتے ہیں کہ،‘ ندا نے ایک مرتبہ مجھے ایک اداکارہ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہ کرنے کا کہا لیکن جب میں نے ان کی بات نہ مانی، تو ندا نے غصے میں آ کر ان کا لیپ ٹاپ توڑ دیا، اور اس پر چھلانگ لگانا شروع کردی۔
یاسر نواز کے ان انکشافات کے بعد ندا یاسر کے مزاج کے حوالے سے مداحوں میں حیرانی پائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں یاسر نواز نے بتایا تھا کہ انہیں اپنی اہلیہ ندا کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا کیونکہ ندا نے گھریلو معاملات کو سائیڈ پر رکھ کر مارننگ شو کو ترجیح دی جس سے کچھ ڈسٹربنس شروع ہوئی لیکن پھر ندا کو سمجھ میں آیا کہ گھر پہلے ہے اور شو بعد میں ہے۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ جب وہ ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ہوتے ہوئے دیکھتے تھے تو اس کے اسکرین شاٹس ندا کو بھیجا کرتے تھے، ندا اس بات پر بہت ڈپریس ہوا کرتی تھیں لیکن میرا یہ ماننا تھا کہ اس ٹرولنگ کو سیریس نہیں لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کام ضروری ہے لیکن گھر داری بہت اہم ہے، اب ندا صبح شو میں چلی جاتی ہیں اور دوپہر کو گھر آجاتی ہیں اور پھر پورا دن گھر کو دیتی ہیں۔




