فوڈ
آج کھانے میں علی گڑھ کا مزیدار چکن اچاری بنائیں
آج کھانے میں علی گڑھ کا مزیدار چکن اچاری بنائیں
اجزاء :
مرغی: 500 گرام
کوکنگ آئل :2 کپ
پیاز: ایک عدد
ٹماٹر کا کیچپ یا ٹماٹر: ایک کھانے کا چمچ
دہی: 2 کپ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ: دو دو چائے کے چمچ
ہلدی: حسب ضرورت
سرسوں کے بیج: حسب ضرورت
سفید زیرہ :آدھا چائے کا چمچ
کلونجی :آدھا چائے کا چمچ
سونف: آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر :حسب ذائقہ
لیموں کا رس: 2 چائے کے چمچ
سرخ مرچ ثابت: 4 عدد
نمک :حسب ذائقہ
ترکیب :
سب سے پہلے ایک برتن میں کوکنگ آئل کے ساتھ سرخ مرچ ثابت، زیرہ، کلونجی، سونف، سرسوں کے بیج اور ہلدی کو تھوڑی دیر کے لئے پکائیں۔
اس کے بعد ان میں پیاز اور نمک ڈال کر پیاز کے سرخ ہونے تک انہیں پکائیں۔پیاز سرخ ہونے کے بعد ترتیب وار تھوڑے تھوڑے وقفے سے پہلے ادرک پیسٹ اور بعد میں سرخ مرچ ملائیں، آخر میں اس میں ٹماٹر کا کیچپ ملالیں۔
سب چیزیں ملانے کے 2 منٹ بعد اس میں مرغی ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں اور پھر حسب ضرورت پانی ڈال کر چھوڑ دیں۔جب پانی گاڑھا ہوجائے اور مرغی گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔
تھوڑی دیر پکانے کے بعد آخر میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اتارلیں۔اتارنے کے بعد چاہیں تو ہرا دھنیا کاٹ کر اوپر چھڑک دیں۔علی گڑھ کا مزیدار چکن اچاری تیار ہے ۔
مزید خبریں
-
سعودی کبصہ (چکن اور چاول) کی ریسیپی
-
گولا کباب کی آسان ریسیپی
-
جے دیپ کا ایک دن میں 40 روٹیاں کھانے کا انکشاف
-
ظہیر اقبال کو کس بالی وڈ اسٹار کے گھر کی بریانی پسند ؟
-
بادشاہ نے ’بیڈ بوائے پیزا‘ کے ذریعے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا
-
محرم کی سبیل کیلئے بہترین شربت
-
آج کھانے میں بنائیں بیف حلیم
-
آج جمعہ کے خاص دن بنائیں اسپیشل مٹن بریانی
-
چکن مکھنی ہانڈی کیسے بنائیں؟
-
دم پخت پلاؤ کی آسان ریسیپی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July


