گھنٹہ فرق نہیں پڑتا، مناہل ملک کا لیک ویڈیو کے بعد تہلکہ خیز پیغام
میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں
متنازع ٹک ٹاکرز کی فہرست میں شمار ہونے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد تہلکہ خیز پیغام منظر عام پر آگیا۔
مناہل ملک حال ہی میں ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئیں، جب ان کی مبینہ نجی ویڈیوز آن لائن لیک ہوگئیں، جس نے ان کے حوالے سے پہلے سے موجود لیکس اسکینڈل کو مزید گہرا کر دیا۔
گزشتہ سال مناہل ملک کی نجی ویڈیوز نے طوفان برپا کیے رکھا تھا جسکے بعد ٹک ٹاکر کا اپنے پیغام میں ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ،‘سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تمام کی تمام ویڈیوز جعلی ہیں جوکہ اے آئی سے ایڈٹ کی گئی ہیں،میں نے ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کے خلاف شکایت ایف آئی اے میں درج کروادی ہیں امید ہے ملزمان جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے’۔
ابھی اس معاملے کا انجام طے نہیں پایا کہ حال ہی میں مناہل ملک جب عمرہ ادائیگی کے بعد واپس اپنے ملک پہنچیں تو ایک بار پھر لیک اسکینڈل کی زد میں آگئیں۔
حالانکہ تاحال کسی بھی سوشل میڈیا سیلیبریٹی یا اکاؤنٹ نے اصل ویڈیوز لیک کرنے کا دعویٰ نہیں کیا، لیکن یہ سلسلہ واٹس ایپ گروپس اور ٹیلی گرام سے شروع ہوا، جس کے بعد مختلف پورٹلز پر شیئر کیا گیا۔
لیکڈ ویڈیوز کے بعد مناہل ملک کا ردعمل:
اب جبکہ ایک بار پھر مناہل ملک ٹاک آف دی ٹاؤن بنی ہوئی ہیں وہیں ٹک ٹاکر نے مبینہ نجی ویڈیو کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش قرار دیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مناہل ملک کا یہ بھی کہنا تھا ،’مجھے آج کل اسے لوگ زیادہ مل رہے ہیں جو اپنے گھر میں نظر ڈالنے کے بجائے دوسروں کے گھروں میں نظریں رکھتے ہیں’۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ،’جو لوگ میری برائی کررہے ہیں اور میرے ساتھ برا کررہے ہیں وہ شوق سے کرتے رہیں، کیونکہ میں اب جو مناہل بن گئیں ہوں اسے کسے کے بولنے سے کسے کے نفرت کرنے سے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا’۔
مناہل ملک کا کہنا تھا کہ،‘حال ہی میں ، میں جس جگہ سے ہوکر آئی ہوں اسکے بعد بہت سکون میں ہوں، کیونکہ اگر میں دو نمبر اور گھٹیہ ہوتی تو اللہ مجھے اپنے گھر کیسے کیوں بلاتا؟؟ خیر کچھ اختیارات اللہ کے پاس ہی اچھے لگتے ہیں اور اسے وہیں ہونا چاہے، تو براہ کرم میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں’۔
مناہل کا یہ بھی کہنا تھا کہ،’نہ ہی کوئی میری مشکل وقت میں کام آیا اور نہ ہی کسی نے مجھے کھلایا ہے سوائے میرے خاندان کے علاوہ تو جس نے جو کچھ کرنا ہے کرتا رہے میں اللہ کے گھر جاکر سب کو معاف کرکے آئی ہوں اب میرا معاملہ اللہ کے حوالے’۔
مناہل ملک کون؟
مناہل ملک ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل ہیں، جنہوں نے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز حاصل کیے ہیں۔ اپنی بولڈ پرسونا اور منفرد کانٹینٹ کے باعث انہوں نے آن لائن ایک مضبوط پہچان بنائی۔
مناہل ملک ایک ثقافتی طور پر بھرپور ماحول میں پلی بڑھیں اور انہوں نے گریجویشن مکمل کی۔ وقت کے ساتھ،انہوں نے روایتی تعلیم سے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیشن میں قدم رکھا اور شہرت حاصل کی۔
وہ ٹک ٹاک پر اپنی اینگیجنگ ویڈیوز کی بدولت مقبول ہوئیں اور بعد میں انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی پہنچ کو مزید بڑھایا، جہاں انہوں نے ایک وفادار فین بیس بنا لی۔
مناہل ملک کا نام مختلف سوشل میڈیا شخصیات کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے، جن میں حارث علی شامل ہیں، جن سے ان کے مبینہ تعلقات کی خبریں سامنے آئیں، تاہم بعد میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔بعدازاں انہیں مشہور ٹک ٹوکر SK کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔




