اسکینڈلز
کرینہ کپور اور بپاشا باسو کی ’کیٹ فائٹ‘، ماجرا کیا ؟
کرینہ کپور اور بپاشا باسو کی ’کیٹ فائٹ‘، ماجرا کیا ؟
بھارتی ہردلعزیز اداکارہ کرینہ کپور اور معروف اداکارہ بپاشا باسو کے درمیان ماضی میں ایک ایسی لڑائی ہوئی جس کے بعد دونوں نے کبھی بھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔
بیبو کی عرفیت سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور اور بپاشا باسو نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اجنبی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے سیٹ پر بپاشا اور کرینہ میں لباس اور اس کے ڈیزائنر کے معاملے پر شدید لڑائی ہوگئی تھی جس کے متعلق دونوں نے ایک انٹرویو میں بھی بات کی۔
ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کے ڈریس ڈیزائنر نے بپاشا کی تھوڑی مدد کردی تھی جو کرینہ کو کافی ناگوار گزری۔
بتایا جاتا ہے کہ کرینہ کپور نے غصے کے عالم میں بپاشا کو ’کالی بلی‘ بھی کہہ دیا تھا اور بات بگڑتے بگڑتے یہاں تک آپہنچی کہ کرینہ نے بپاشا کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔
اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد بپاشا باسو نے فلم فئیر کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ سے اپنی لڑائی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’کرینہ نے معمولی سی بات کو زبردستی بڑھا دیا تھا جو کہ ایک بچکانی حرکت تھی۔‘
بپاشا نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ ’وہ آئندہ کبھی بھی کرینہ کپور کے ساتھ کوئی کام نہیں کریں گی۔‘
دوسری جانب اس لڑائی کے بارے میں 2002 کرینہ کپور نے فلم فئیر کو دیے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’بپاشا نے یہ سب کر کے مقبولیت حاصل کرنی چاہی تھی۔‘
بالی وڈ حسیناؤں کی یہ لڑائی 7 سال چلنے کے بعد 2008 میں ختم ہوئی، کہ جب کرینہ کپور نے اپنے شوہر و بھارتی اداکار سیف علی خان کی سالگرہ کی تقریب میں بپاشا کو بھی مدعو کیا تھا۔
بعد ازاں فلم فئیر 2014 کی تقریب کی بھی ایک تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں کرینہ کپور اور بپاشا ایک دوسرے سے گلے ملتے دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



