فیروز خان کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل
ان کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فیروز خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی، تاہم انہوں نے اپنی صحت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان کی جانب سے اسپتال داخل ہونے کی وجہ بیان نہ کرنے کے باعث شائقین اور سوشل میڈیا صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
کئی انسٹاگرام پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکار طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال لائے گئے۔ اداکار کی اسٹوری کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
خیال رہے کہ فیروز خان کا شمار پاکستان کے کامیاب اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور جلد ہی اداکاری میں قسمت آزمائی کی۔ ان کے کئی مشہور ڈرامے جیسے ‘خانی‘، ‘عشقیہ‘، ‘حبس‘ نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی۔
ان کی اداکاری میں تنوع اور کرداروں میں حقیقت پسندی نے انہیں نوجوان نسل میں بے حد مقبول بنا دیا ہے۔
فیروز خان نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا اور فلم ‘ٹچ بٹن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا، جو ناظرین میں خاصی مقبول رہی۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ذاتی زندگی، روحانی رجحانات اور مختلف موضوعات پر بیانات کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے معروف یوٹیوبر اور باکسر رحیم پردیسی کے ساتھ باکسنگ مقابلے میں بھی حصہ لیا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کی محنت اور کھیلوں میں دلچسپی کو سراہا گیا۔
اداکار اپنے فیملی تنازع کے باعث بھی خوب خبروں میں رہتے ہیں، اداکار نے پہلے علیزے سلطان سے شادی کی جس سے انکے دو بچے ہیں، بعد ازاں یہ شادی علیحدگی پر اختتام پذیر ہوئی۔
اب اداکار ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی