عالمی منظر

بیوی کے ہاتھوں 7 مرتبہ گرفتار ہونے والا پریم چند کون؟

Web Desk

بیوی کے ہاتھوں 7 مرتبہ گرفتار ہونے والا پریم چند کون؟


بیوی کے ہاتھوں 7 مرتبہ گرفتار ہونے والا پریم چند کون؟

بھارتی ریاست گجرات کی ایک خاتون کا اپنے شوہرکو شادی کے دس سال کے اندر 7 مرتبہ گرفتار کروانے کا انوکھا واقعہ سامنے آگیا۔

اپنے شوہر کو 7 مرتبہ گرفتار کروا کر اس کو رہا کروانے والی خاتون کا نام سونو ہے جبکہ اس کے شوہر کا نام پریم چند ہے۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق سونو اور پریم چند دونوں 2001 میں شادی کے بندھن میں بندھے جبکہ 2004 سے ان کی یہ شادی تنازع کا شکار ہوگئی اور سونو نے 2005 میں پریم چند کے خلاف جسمانی تشدد کے سبب پہلا مقدمہ درج کروایا تھا جس میں عدالت نے پریم چند کو ہر ماہ 2 ہزار روپے سونو کو بطور نان نفقہ دینے کا حکم جاری کیا تھا جس کو ادا نہ کرنے کے سبب اسے گرفتاری دینی پڑگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریم چند نے گرفتاری کے بعد 5 ماہ جیل میں گزارے اور پھر خود سونو نےاپنے شوہرکی ضمانت کروادی تھی لیکن دونوں ایک ساتھ نہیں رہتے تھے۔

بتایا گیا کہ کچھ عرصے بعد دونوں ایک ساتھ رہنے لگے لیکن ان کی لڑائی مزید شدت پکڑنے لگی اور اسکے بعد 2016 سے 2020 تک ہر سال سونو نے پریم چند کو جسمانی تشدد کے الزام میں گرفتار کروایا اور پھر رہا بھی خود انہوں نے ہی کروایا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی پریم چند نان نفقے کی رقم ادا کرنے سے قاصر رہا جس کے سبب ایک مرتبہ پھر اس کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن سونو نے بھی ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پریم چند کی ضمانت کروادی ہے اور دونوں اپنے گھر میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔