پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ کی صدر آصف زرداری کی عیادت کرتی ویڈیو کی حقیقت کیا ؟
صدر آصف زرداری کو مہلک وبا کورونا کی تشخیص ہوئی ہے
وزیراعلیٰ سندھ کی صدر آصف زرداری کی عیادت کرتی ویڈیو کی حقیقت کیا ؟
صدر آصف زرداری کو مہلک وبا کورونا کی تشخیص ہوئی ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت گھمبیر ہونے کے حوالے سے مختلف افواہوں کا بازار گرم ہے، عید کے دنوں میں انہیں کورونا تشخیص ہوا تھا لیکن ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے۔
ان کی طبیعت خرابی کے تناظر میں مختلف افواہوں نے جنم لیا ، جس میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں یہ دکھایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک نحیف و نزارشخص کی عیادت کررہے ہیں،جسے صدر آصف زرداری کہا جارہا ہے۔
تحقیق پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور اس میں یہ مریض صدر آصف علی زرداری نہیں ہیں بلکہ وزیراعلیٰ سندھ کسی اور مریض کی عیادت کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دیگر زیر گردش افواہوں میں یہ بھی ہے کہ صدر آصف زرداری کو دبئی منتقل کیا جارہا ہے جس پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں، ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر مملکت کو دبئی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، ان شااللہ'۔
صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائیں۔ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔
گذشتہ برس اکتوبر میں صدر مملکت آصف زرداری کو کلفٹن کے اسی نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کے ذاتی معالج نے ان کا علاج کیا تھا۔
اکتوبر 2024 کے آخری ہفتے میں ان کے دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہو گیا تھا، جسکے سبب انہیں ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



