انفوٹینمنٹ

سادہ زندگی کا قائل، لیکھا نے عمران خان کو بدل کر رکھ دیا

عمران خان ہمیشہ سے جاپانی طرزِ سادگی کے قائل رہے ہیں

Web Desk

سادہ زندگی کا قائل، لیکھا نے عمران خان کو بدل کر رکھ دیا

عمران خان ہمیشہ سے جاپانی طرزِ سادگی کے قائل رہے ہیں

 
عمران خان ہمیشہ سے جاپانی طرزِ سادگی کے قائل رہے ہیں
عمران خان ہمیشہ سے جاپانی طرزِ سادگی کے قائل رہے ہیں

 ایک وقت تھا جب بالی ووڈ کے نرم مزاج اور خوبرو اداکار عمران خان نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا، اور سادگی سے بھرپور ایک خاموش زندگی اختیار کر لی تھی۔وہ زندگی جہاں نہ کوئی فالتو سامان تھا، نہ بے جا رونق، بس سکون، ترتیب، اور سادگی۔ لیکن پھر لیکھا واشنگٹن اُن کی زندگی میں آئیں اور سب کچھ بدل گیا۔

عمران خان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے جاپانی طرزِ سادگی کے قائل رہے ہیں  یعنی 'کم چیزیں، کم الجھن، زیادہ سکون'۔

لیکن جب سے لیکھا اُن کی زندگی میں آئیں، اور خاص طور پر جب وہ دونوں ایک ساتھ رہنے لگے، تو ان کی روزمرہ کی زندگی میں دلچسپ تبدیلیاں آنا شروع ہو گئیں۔

عمران نے ایک مزاحیہ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’تقریباً دو سال پہلے، ہمارے کچھ دوست ڈنر پر آئے۔ ہم چار لوگ تھے اور میرے پاس صرف تین پلیٹ اور تین کانٹے تھے۔

اس کے بعد لیکھا نے کہا کہ 'ہمیں اور سامان چاہیے، اور تب سے عمران کا لائف اسٹائل ایک نئے موڑ پر آ گیا۔ اب ان کے گھر میں نہ صرف مہمانوں کے لیے پلیٹس موجود ہیں، بلکہ وہ ایک ایسا ماحول بنا چکے ہیں جہاں دونوں کا ذوق اور ضرورت متوازن ہو چکے ہیں۔

 عمران خان نے مزید کہا کہ 'میں چاہتا تھا کہ میری زندگی میں صرف وہی چیزیں ہوں، جنہیں میں خود سنبھال سکوں۔ کم کپ، کم پلیٹیں، تاکہ برتنوں کا ڈھیر نہ لگے، اور کام بھی دس منٹ میں ختم ہو جائے۔ اب بھی وہ کسی ہاؤس اسٹاف کو نہیں رکھتے۔ سارا کام خود کرتے ہیں، اور یہی ان کا زندگی جینے کا فلسفہ ہے۔‘

عمران اور لیکھا کی کہانی کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران قریب آئے۔ لیکھا پہلے صحافی پابلو مکھرجی کے ساتھ تھیں اور عمران خان کی پرانی دوستوں میں شمار کی جاتی تھیں۔

دوسری طرف عمران خان کی شادی اوانتیکا ملک سے ہوئی تھی، لیکن 2019 میں آٹھ سالہ رفاقت کے بعد اُن کی راہیں جدا ہو گئیں، ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عمارہ ہے۔