انفوٹینمنٹ
دلجیت کی انسٹا اسٹوری میں پاکستانی انفولینسر کی انٹری
دلجیت دوسانجھ اور ندا رحمٰن کی وائرل انسٹاگرام اسٹوری
دلجیت کی انسٹا اسٹوری میں پاکستانی انفولینسر کی انٹری
دلجیت دوسانجھ اور ندا رحمٰن کی وائرل انسٹاگرام اسٹوری
گلوبل سُپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
بھارت کے مشہور پنجابی سنگر، اداکار اور پرفارمر دلجیت دوسانجھ نے پاکستان کی مشہور انفلوئنسر ندا رحمٰن کی اسٹوری کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا۔
انسٹاگرام انفولینسر ندا رحمٰن ( @nidarehmannn ) پاکستان کی ایک مقبول ترین سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔
ان کی منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز خاص طور پر ان کی والدہ، طلعت خٹک عرف ماما رحمٰن کے ساتھ بنائے گئے کلپس پاکستانی گھروں کے عام لمحات کو مزاح کے انداز میں پیش کرتے ہیں، جنہیں ہر کوئی فیل کر سکتا ہے۔
ندا کے انسٹاگرام پر اس وقت 6 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ ان کے ویڈیوز اکثر ملین ویوز حاصل کرتے ہیں۔
یکم اپریل کو ندا رحمٰن نے اپنی والدہ کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کے خوبصورت گانے 'نينا' پر ایک ریل پوسٹ کی۔
اس ویڈیو میں دونوں ماں بیٹی گانے پر خوشی سے جھومتی ہوئی نظر آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اس ویڈیو نے انسٹاگرام پر لاکھوں ویوز حاصل کر لیے، اس ویڈیو نے نہ صرف عوام کو متاثر کیا، بلکہ خود دلجیت دوسانجھ نے بھی اسے دیکھا اور پسند کیا
ندا نے بھی فوراً اپنے اسٹوری پر دلجیت کی ری پوسٹ کو شیئر کیا جو کراس بارڈر ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا اسی لیے یہ انٹرنیٹ پر چھا گیا۔
ندا رحمٰن صرف انسٹاگرام ہی نہیں بلکہ TikTok پر بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ان کی اسٹوری ٹیلنگ، فیملی وی لاگز، اور دیسی مزاحیہ انداز انہیں منفرد بناتا ہے۔ ان کی والدہ 'ماما رحمٰن' کے ساتھ ان کے مکالمے پاکستانی خواتین کے لیے ایک زبردست تفریح کا ذریعہ بن چکے ہیں۔
ندا رحمٰن اور ان جیسی کانٹینٹ کریئیٹرز آج کی دنیا میں پاکستان کی نرم طاقت ہیں جو کلچر، مزاح اور فیملی ویلیوز کو خوبصورتی سے دنیا بھر تک پہنچا رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



