وائرل اسٹوریز

دلجیت دوسانجھ اور ول اسمتھ کا بھنگڑا مرکز نگاہ بن گیا

دلجیت دوسانجھ اس وقت بھارت کے پاپ میوزک کا سب سے بڑا نام ہے

Web Desk

دلجیت دوسانجھ اور ول اسمتھ کا بھنگڑا مرکز نگاہ بن گیا

دلجیت دوسانجھ اس وقت بھارت کے پاپ میوزک کا سب سے بڑا نام ہے

گلوبل اسٹار دلجیت دوسانجھ اور ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ کا بھنگڑا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگیا۔

دلجیت دوسانجھ اس وقت بھارت کے پاپ میوزک کا سب سے بڑا نام ہے، اگر یہ کہا جائے کہ سال 2024 دلجیت دوسانجھ کے نام رہا تو یہ غلط نہ ہوگا۔

دلجیت دوسانجھ سے گزشتہ سال تہلکہ مچائے رکھا، انہوں نے دنیا بھر میں دلومیناٹی شوز کئے جس میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد کھنچی چلی آئی۔

ان کی یہ شہرت کا عالم تھا کہ دنیا کی بڑی بڑی سیلبرٹیز نے بھی ان کی پذیرائی کی، جبکہ دلجیت کے فینز لسٹ میں اب ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ کا نام بھی شامل ہوگیا جنہوں نے پہلے دلجیت کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد اب گلوکار کیساتھ بھنگڑا ڈال کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلجیت نے پوسٹ شیئر کی جس میں دو فنکاروں کو ایک ساتھ پرجوش رقص کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو کے آغاز میں پہلے تو نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس ول اسمتھ اپنے اسمارٹ فون میں دلجیت کی تصویر دکھاتے ہیں جو سفید لباس کیساتھ سرخ پگڑی پہنے ہوئے تھے اور پھر بتاتے ہیں کہ پنجاب کے سپر اسٹار ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کے بعد دونوں بھنگڑا ڈالنے میں مصروف ہوجاتے ہیں اور ول اسمتھ دلجیت کے ساتھ تال پر رقص کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 اس ویڈیو کے آخر میں دونوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں اور گلے لگتے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے ول اسمتھ کو ٹیگ کیا اور کیپشن میں لکھا تھا:پنجابی آ گئے اوئے , ایک اور واحد لیونگ لیجنڈ ول اسمتھ، کنگ ول اسمتھ کو بھنگڑا کرتے ہوئے اور پنجابی ڈھول کی بیٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھنا بہت متاثر کن ہے۔’

واضح رہے کہ یہ ویڈیو چند دنوں بعد سامنے آئی ہے جب ول اسمتھ نے اپنا نیا البم ’Based On A True Story’ ریلیز کیا تھا۔

البم میں انہوں نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کو مارنے کے تنازعے کا بھی ذکر کیا۔ اس اسٹریمنگ ایونٹ میں ول اسمتھ نے کرس راک کو اس وقت تھپڑ مارا جب وہ ان کی بیوی جادا پنکیٹ اسمتھ پر ایک مذاق کر رہے تھے۔ 

اس واقعے کے بعد ول اسمتھ نے اپنی سیٹ سے کھڑے ہو کر کہا تھاکہ،‘میری بیوی کا نام اپنی زبان سے باہر نہ نکالو!’ اس کے بعد، ول اسمتھ اسٹیج پر واپس گئے اور بہترین اداکار کا اوزکر قبول کیا۔

علاوہ ازیں دلجیت کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو  گلوکار نے حال ہی میں اپنی پنجابی فلم سردار جی 3 کے یو کے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ یہ فلم 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگست 2024 میںہ ول اسمتھ نے انسٹاگرام پر دلجیت کو فالو کرنا شروع کر دیا تھا۔

یہ معمولی بات نہیں کیونکہ ول اسمتھ کے 69 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، مگر وہ صرف 288 لوگوں کو فالو کرتے ہیں اور ہاں، دلجیت بھی ان میں شامل ہیں۔