فلم / ٹی وی

’ہمسفر‘ تا ’میم سے محبت‘، فرحت اشتیاق کے ڈراموں میں بارش کا راج

جادوئی بارش ناظرین کی بھی پسندیدہ

Web Desk

’ہمسفر‘ تا ’میم سے محبت‘، فرحت اشتیاق کے ڈراموں میں بارش کا راج

جادوئی بارش ناظرین کی بھی پسندیدہ

پاکستانی معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے مشہور ڈراموں کی کہانی تو ناظرین کے دلوں کو چھوتی ہی ہے لیکن ان تمام میں ایک ایسا سین بھی ہے جو لازمی ہوچکا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا جادو ہے جو ناظرین کو ہمیشہ پسند آتا ہے۔

فرحت اشتیاق کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کی کہانیاں ہمیشہ دل کو چھو جانے والی ہوتی ہیں، جو محبت، جذبات، اور زندگی کے پیچیدہ پہلوؤں کو ایک منفرد انداز میں پیش کرتی ہیں۔ 

فرحت اشتیاق کی کہانیوں میں ان موضوعات کا انتخاب کیا جاتا ہے جو عام معاشرے کا مسئلہ ہو لیکن اس کو مصنفہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی کے گرد ہی گھوما کر دکھاتی ہیں۔

انکا وہ ڈراما جس نے ان خاص پہچان بخشی ’ہمسفر‘ ہے جس میں ماہرہ خان اور فواد خان کی بے مثال جوڑی پہلی مرتبہ ساتھ جلوہ گر ہوئی اور آن اسکرین وہ جادو چلایا کہ آج تک اس جوڑی کو پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں کوئی ٹکر نہیں دے سکا۔

دیگر ڈراموں میں ’یقین کا سفر‘ ، ’کبھی میں کبھی تم’ ، ’بن روئے آنسو‘ ، ’یہ دل میرا‘ ، ’دیارَ دل‘ ، ’متاعِ جان ہے تو‘ ، ’اڈاری‘ شامل ہیں اور ان دنوں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والا ڈراما ’میم سے محبت‘ بھی انکا ہی شاہکار ہے۔

اگرچہ ’میم سے محبت‘ اتنی شہرت نہ حاصل کرسکا جتنی دیگر ڈراموں کو حاصل ہوئی لیکن اس ڈرامے میں بھی ایک ایسا جادوئی سین شامل کیا گیا جو فرحت اشتیاق کے ہٹ ڈراموں میں لازمی سا ہے اور ہمیشہ سپر ہٹ بھی ہوجاتا ہے۔

ڈراما ’ہمسفر‘ میں ’خرد‘ کا برسات کے لیے دیوانہ ہونا کون بھلا سکتا ہے اور اپنی خوشی کیلئے ’عشر‘ کو بھی اس برسات میں بھیگنے کیلئے بلانا ڈرامے کا ایک ایسا سین ہے جو آج نے فینز شوق سے دیکھتے ہیں اور خرد کی آواز کو کانوں میں گونجتا پاتے ہیں۔

ڈراما ’بن روئے آنسو‘ میں بھی ’صبا‘ اور ’ارتضیٰ‘ کیلئے اس بارش کا اہتمام کیا گیا جو سین کو خاص بناگیا۔

ڈراما ’یقین کا سفر‘ میں ڈاکٹر اسفندیار کا تیز بارش میں ڈاکٹر زوبیہ کو گھر تک چھوڑنے آنا اور اس دوران گاڑی میں ہونے والی دونوں کی گفتگو بھی اس ڈرامے کے ناظرین کو بے انتہا پسند آئی تھی یعنی یہ کہنا غلط نہ ہوگا کے ہمسفر کی بارش نے یقین کا سفر میں بھی جادو چلایا۔

ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں بھی فرحت اشتیاق نے بارش کروائی اور یہ سین ڈرامے میں ’مصطفیٰ‘ اور ’شرجینا‘ کی قربت کو بڑھا گیا کیونکہ اس دن بارش میں بھیگتے ہوئے دونوں اپنے بچپن میں کھوگئے اور دل کی باتیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیں۔

اب ’میم سے محبت‘ میں بھی یہ روایتی بارش فرحت اشتیاق نے کروادی ہے جو فینز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پسند کیا جارہی ہے۔

’ہمسفر‘ تا ’میم سے محبت‘، فرحت اشتیاق کے ڈراموں میں بارش کا راج

دنانیر کے کردار ’روشی‘ اور احر رضا میر بطور ’طلحہ‘ اس سین میں ہیں جیسے ہمیشہ ڈرامے کے مرکزی کردار اس بارش سے لطف اندوز ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح۔

اگرچہ احد رضا میر کیلئے یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ انہیں فرحت اشتیاق کی من پسندیدہ بارش ملی لیکن دنا نیر کو ضرور اس مصنوعی بارش میں پہلی مرتبہ بھیگنے کا موقع ملا ہے۔