حرا مانی کا ’نو میک اپ’ لُک تنقید کا شکار
اداکارہ کو بنا میک اپ کیمرے کے سامنے آنا مہنگا پڑگیا
پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ حرا مانی کو بنا میک اپ کیمرے کے سامنے آنا مہنگا پڑگیا۔
'دو بول'، 'میرے پاس تم ہو'، 'سن یارا'، 'دل موم کا دیا'، 'غلطی'اور 'یوں تو ہے پیار بہت' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے سلمان ثاقب شیخ عرف 'مانی' سے شادی کی اور وہ ہی انہیں شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں لے کر آئے۔
حرا مانی کے دو بیٹوں ہیں جنکے نام مزمل اور ابراہیم ہیں اور اداکارہ بچوں اور شوہر کے ساتھ بھی دلچسپ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔
حرا مانی کی شوخ مزاجی کے قصے بھرے پڑے ہیں اور وہ اپنے سب سے پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شوخ مزاجی کا کھل کر مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہیں۔
انکا شمار انڈسٹری کی شوق و چنچل اور زندگی کو کھل کر جینے کا شوق رکھنے والی فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں کے سبب انڈسٹری پر راج کرتی ہیں بلکہ شوخ مزاجی کے سبب بھی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتی ہیں۔
اور بات صرف اداکاری یا شوخ مزاجی پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی شوق ہے اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں لیکن عوام کی جانب سے ان کی گلوکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود حرا مانی کنسرٹس میں مشہور گانے گاتی نظر آتی ہیں۔
لیکن اب جبکہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا ہے اور ہر لمحے کو فینز کیساتھ شیئر کرنا فرض سمجھنے لگی ہیں وہیں انہیں اکثر و بیشتر تنقید کا شکار ہوتے بھی دیکھا جاتا ہے۔
حرا مانی کا گانا گانے اور ڈانس کرنے کا شوق اکثر انہیں تنقید کے نشانے پر لانے میں اہم کردار ادا کرتا نظر آتا ہے البتہ انکی اکثر بولڈ ڈریسنگ بھی انہیں سوشل میڈیا صارفین کے غضب کا نشانہ بنا دیتی ہے۔
لیکن اس بار کچھ الگ دیکھنے کو ملا کیونکہ تنقید کی وجہ کوئی ڈانس یا فیشن سینس نہیں بلکہ انکا نو میک اپ لُک تھا جو صارفین کودنگ کرگیا۔کیونکہ ایسا ہی کچھ حال ہی میں دیکھنے کو ملا جب ممکنہ نیند سے اٹھتے ہی اداکارہ نے کیمرہ آن کیا اور خود کیساتھ نیند میں جھومتے مانی کو بھی ریکارڈ کرنے لگیں۔
آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر اداکارہ نے یہ فیملی ویڈیو پوسٹ کی، حالانکہ بظاہر دیکھنے میں ویڈیو بالکل سادہ اور گھریلو تھی لیکن اداکارہ کا نو میک اپ نو فلٹر لُک صارفین کو ششدہ کرگیا۔
ویڈیو کلپ کا آغاز حرا مانی کے فرنٹ کیمرے سے ہوتا جس میں اداکارہ نے ڈارک سرکلز سمیت چہرے کی رنگت دیکھ کر صارفین دل تھامنے پر مجبور ہوگئے۔
آگے چل کر ویڈیو کا رخ بیٹے کی جانب جاتا ہے جب مانی اپنے بیٹے کو ہوم ورک نہ کرنے پر ڈانٹ رہے تھے جبکہ حرا یہ سب لمحے کیمرے میں محفوظ کر رہی تھیں، دلچسپ بات یہ تھی کہ مانی بھی غلباً نیند میں مدہوش بیٹھے تھے کیونکہ انکے بکھرے بال اور چہرے کے تاثرات اس بات کی چیخ چیخ کر گواہی دے رہے تھے۔
تاہم سب سے ہٹ کر صارفین کو حرا مانی کا نو میک اپ لُک زیادہ متوجہ کرتا نظر آیا جسکے بعد کمنٹ سیکشن میں متضاد تبصرے شروع ہوگئے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ اداکارہ بغیر میک اپ کے عام سی لگتی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا،’بغیر میک اپ کے تو مانی، حرا سے بہتر لگ رہے ہیں۔’
ایک اورصارف نے کہا،’یہ بغیر میک اپ کے ایسی لگتی ہیں؟ حیرت کی بات ہے۔ؔ’
ایک اور صارف نے مذاقاً کہ ڈالا کہ،’تمام اداکاراؤں سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر میک اپ کر کے آیا کریں، ہم آپ کی نیچرل شکلیں برداشت نہیں کر سکتے!’۔




