صبا فیصل کی بڑی بہو سے پھر لڑائی، سوشل میڈیا پر لفظی تکرار
صبا فیصل کا بڑی بہو سے رشتہ پھر خراب ہوگیا
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی اپنی بڑی بہو نیہا ملک سے ایک مرتبہ پھر لڑائی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔
صبا فیصل اپنے کریئر کے زیادہ تر ڈراموں میں ماں اور ظالم ساس کا کردار ہی نبھاتی نظر آئیں اور اب بھی انکو ایسے ہی کردار مل رہے ہیں جنکو وہ بخوبی ادا کرنا جانتی ہیں۔
صبا فیصل کے خاندانی نظام کی انکے مداح بے حد تعریف کرتے تھے لیکن چند سال قبل صبا فیصل کی اپنی بڑی بہو نیہا سے سوشل میڈیاپر لڑائی ہوئی جس کے سبب انکی نجی زندگی ہر گھر کا موضوع بن گئی البتہ اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔
دسمبر 2022 میں نیہا سلمان کی جانب سے انسٹاگرام پر ساس اور نند سعدیہ فیصل کے خلاف نام لیے بغیر بیانات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر آ کر اپنے بیٹے و اداکار سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ نیہا جیسی منفی عورت جب کسی خاندان میں آ جاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے 4 سال سے اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں۔
اس کے بعد پوری فیملی کی جانب سے اس تنازع پر انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس جاری کیے گئے تھے اور گھریلو لڑائی سوشل میڈیا پر کُھل جانے کے سبب سوشل میڈیا صارفین بھی اس لڑائی میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے تبصرے کرتے دکھے۔
لڑائی کے ایک سال بعد صبا فیصل نے نومبر 2023 میں نیہا کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری جاری کی اور ان کے لیے محبت سے بھرپور الفاظ بھی استعمال کیے جس نے دونوں کے درمیاں صلح کا واضح اشارہ دے دیا تھا۔
2024 بھی ساس اور بہو کے رشتے کیلئے خوشگوار رہا اور دونوں نے ایک دوسرے کی سالگرہ پر بھی ایک دوسرے کیلئے محبت سے بھرے پیغامات سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہے اور ایک ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے دکھے لیکن اب پھر سے انکے رشتے میں دراڑ پڑنے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔
پہلا اشارہ تو یہ کہ صبا فیصل کی رواں سال دعوتِ رمضان اور عید دونوں میں ہی نیہا نظر نہیں آئیں لیکن انکے علاوہ پوری فیملی ایک ساتھ خوشیاں بانٹتی دکھی۔
عید کی دعوت میں صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی شرکت کی لیکن انکی بہو اور پوتے نظر نہیں آئے۔
اس ایونٹ کی تصاویر صبا فیصل نے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ‘ لکھا۔
دوسری جانب نیہا ملک نے بھی اپنی عید کی یادگار تصاویر شیئر کیں لیکن ان میں انکے اپنے خاندان کے لوگ نظر آئے اور ساتھ ارسلان فیصل بھی انکے ساتھ تھے۔
اس پوسٹ کو نیہا ملک نے ایسا کیپشن دیا جو انکا اپنی ساس کے پوسٹ پر ردِعمل معلوم ہوتا نظر آرہا ہے۔
نیہا نے لکھا کہ ’عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائیف، شکر الحمداللہ تمام نعمتوں کیلئے اور ان سچے رشتوں کیلئے جو مجھے ملے‘۔
ان پوسٹس کے علاوہ ساس اور بہو دونوں ہی انسٹاگرام پر ایسی اسٹوریز شیئر کر رہی ہیں جو انکی سوشل میڈیا پر لفظی تکرار معلوم ہورہی ہیں۔
علاوہ ازیں دونوں ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی ان فالو کر چکے ہیں اور نیہا ملک نند اور ساس کے ساتھ شیئر کی گئیں تصاویر بھی حذف کرچکی البتہ جن تصاویر میں وہ کسی اور کی جانب سے ٹیگ کی گئیں وہ انکی فیڈ پر دیکھی جاسکتی ہیں
پوسٹس یہاں دیکھیں:




