فلم / ٹی وی
سنی دیول اور رندیپ ہودا پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے
فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی خوش آئند ہے، سنی دیول
سنی دیول اور رندیپ ہودا پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے
فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی خوش آئند ہے، سنی دیول
سال 2016 میں اُڑی حملے کے بعد بھارتی فلمی تنظیموں نے پاکستانی فنکاروں پر بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اب اس واقعے کو نو سال گزر چکے ہیں، گزشتہ ہفتے جب فواد خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم "عبیر گلال" کے ذریعے بالی وڈ میں واپسی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا، مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اب بالی وڈ ٹھیک ہونے جارہا ہے۔
تاہم کچھ لوگ اس خبر سے ناخوش نظر آئے اور فلم کی ریلیز کی مخالفت کی، جن میں مہاراشٹر نونرمن سینا، شیوسینا کے رہنما سنجے نروپم، فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پندت اور ایف ڈبلیو آئی سی ای کے بی این تیواری شامل ہیں۔
سنی دیول اور رندیپ ہودا اپنی فلم "جاٹ" کے ساتھی اداکار ونیت کمار سنگھ کے ہمراہ فلم سے متعلق ایک ایونٹ میں شریک ہوئے ، جہاں انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔
جب سنی دیول سے فواد خان کی بالی وڈ فلموں میں واپسی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اسے مثبت قرار دیا اور کہا کہ میں سیاسی پہلو میں نہیں جانا چاہوں گا کیونکہ وہیں سے باتیں بگڑنا شروع ہو جاتی ہیں، ہم فنکار ہیں، ہم پوری دنیا کے لیے کام کرتے ہیں، چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، ہم سب کے لیے ہیں۔
سنی دیول نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ دنیا جس طرف جا رہی ہے،اسے مزید گلوبل ہونا چاہیے اور ملکوں کے درمیان حدیں نہیں ہونی چاہئیں۔
اسی دوران فلم "جاٹ" کی پروموشن کے مشن پر نکلے اصلی جاٹ رندیپ ہودا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ویسے پاکستان میں بھی کافی جاٹ قوم کے لوگ آباد ہیں۔
فلم "جاٹ" میں ریجینا کاسندرا، سیامی کھیر اور "باہوبلی" اسٹار رمیا کرشنن بھی شامل ہیں، فلم کی ہدایتکاری تیلگو فلمساز گوپی چند ملینینی نے کی ہے۔
اس فلم میں رندیپ ہودا ایک خطرناک ولن کے کردار میں ہیں، جبکہ سنی دیول ایک جاٹ یعنی نگرانی کرنے والے انصاف پسند کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے ٹریلر میں سنی دیول کے ایک مکالمے نے مداحوں کے دل جیت لیے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ ڈھائی کلو کے ہاتھ کی طاقت پورا نارتھ دیکھ چکا ہے، اب ساؤتھ دیکھے گا،یہ فلم 10 اپریل کو ریلیز ہوگی۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Wiz Khalifa reveals dad ‘decided not to wake up’ in emotional post
Leighton Meester shares how marriage to Adam Brody changed Valentine’s Day
Cardi B slams viral concert falling video as AI-generated
Love Is Blind's Zack & Bliss announce Baby No. 2 on Valentine's Day
Tom Hanks returns for ‘Greyhound’ sequel; Stephen Graham also returns
James Van Der Beek’s touching words about his son emerge after his passing
Charli xcx’s surprise Djo track sends social media into meltdown
Sabrina Carpenter stuns in mini dress for Sweet Tooth Valentine’s campaign



