فیشن
ہانیہ عامر کے شیشے جڑے لُک نے سب کو دیوانہ بنا لیا
ہانیہ عامر کا کڑکتی دھوپ میں دلکشی کی انتہا
ہانیہ عامر کے شیشے جڑے لُک نے سب کو دیوانہ بنا لیا
ہانیہ عامر کا کڑکتی دھوپ میں دلکشی کی انتہا
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے دل کو لبھاتے دیسی لُک میں نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنا کر تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
ہانیہ عامر کی خاصیت کو ہائی لائیٹ کرتی فہرست بنائی جائے تو انکی بہترین اداکاری، خوبصورتی، شوخ مزاجی، نرم دلی، دلکش مسکراہٹ جیسی خصوصیات لکھی جاتی جائینگی پھر بھی فینز کو فہرست ادھوری معلوم ہوگی۔
ہانیہ عامر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جو روز کی بنیاد پر شہ سرخیوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہتا ہے اور اس کی ایک خاص وجہ ان کا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا ہے۔
ہانیہ عامر ہر روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبھی پوسٹ، کبھی اسٹوری تو اکثر و بیشتر دونوں پر ہی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر کے اپنے مداحوں کو اپنی زندگی سے جوڑ کر رکھتی ہیں۔
اداکارہ ان دونوں اپنی سہیلی و میوزیشن ماریہ اونیرا کی شادی کی تقریباب میں خوب رونق لگاتی اور انجوئے کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ نے ناصرف ان اوینٹ میں خوب انجوئے کیا بلکہ اپنے دلکش لُکس سے ہر ایونٹ میں سب سے منفرد اور دلکش نظر آئیں۔
اداکارہ نے اب ایک نئے لُک کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ چمچماتی دھوپ میں بھی حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
ہانیہ عامر نے سفید چھوٹی قمیص کے ساتھ دو پائنچوں کا شرارہ پہن رکھا تھا جس کے گھیر پر سنہری پٹی واضح تھی جبکہ اس جوڑے کو حسین ترین بنانے والی گوٹا اور شیشہ ورک سے تیار کی گئی چادر تھی جو انہوں نے پھیلا کر اوڑھی اور دھوپ میں پل پل جھلملاتی نظر آئیں۔
دلوں پر بجلیاں گراتی اس ویڈیو پر ہانیہ عامر نے بالی وڈ کی فلم 'صاحِب بیبی اور غلام' کا مشہور گیت 'نہ جاؤ سئیاں چھڑا کے بئیاں' لگایا جبکہ کیپشن میں 'یہ بکھری زلفیں، یہ کھلتا کجرا' لکھا۔
کمنٹ سیکشن میں ہانیہ عامر کی لُک کی تعریف کرنے کیلئے مداحوں کا سمندر امڈ آیا ہے جو انکے اس لُک کو حسین ترین قرار دے رہا ہے۔
ایک مداح نے انوکھا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہانیہ آپ کی اس ویڈیو کے سبب میری بلڈنگ میں تین بریک اپ ہوگئے ہیں کیونکہ لڑکے سچ بولنے پر مجبور ہیں کہ ہانیہ عامر جتنا حسین کوئی نہیں'۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online
Kriti Sanon reveals bold decision she made during ‘Mimi’
Mahesh Babu's Lord Ram look from 'Varanasi' goes viral online
‘Pritam and Pedro’ ending explained: Biggest twist revealed (spoilers)
Jon Pardi confirms divorce from wife Summer after 5-year marriage




