اسکینڈلز
یاسر حسین کا تھیٹر پلے عوامی تنقید کے نشانے پر
'منکی بزنس' میں بھارتی مواد بھی شامل
یاسر حسین کا تھیٹر پلے عوامی تنقید کے نشانے پر
'منکی بزنس' میں بھارتی مواد بھی شامل
پاکستانی معروف اداکار ، اسکرین رائٹر و ٹی وی شو ہوسٹ یاسر حسین کا تھیٹر پلے 'منکی بزنس' میں بھارتی مواد شامل کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آگیا۔
'منکی بزنس' اس وقت آرٹس کونسل کراچی میں 5 اپریل سے 20 اپریل تک پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے کی پروڈکشن 'انکارپوریٹ ڈیجیٹل اور لوئیک فلمز' نے کی ہے۔
اس تھیٹر پلے کے مرکزی کردار یاسر حسین اور عمر عالم ہیں جو منفرد گیٹ اپس میں بھی نظر آئے۔
شو کے پہلے روز متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں اقرا عزیز، صبور علی، علی انصاری، اعجاز اسلم، فیصل قریشی اور دیگر شامل ہیں، یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ آرٹس کانسل سیلیبریٹیز سے ہی بھرا ہوا تھا۔
'منکی بزنس' کے متعدد ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر سیلیبریٹیز کی آمد کے ہیں جبکہ بعض تھیٹر کے دوران لیے گئے ہیں۔
اس ڈرامے میں یاسر حسین اور عمر عالم خواتین کے لباس میں ملبوس ہو کر بالی وڈ کے گانے جیسے 'ساقی ساقی' اور 'سے شاوا شاوا' پر پرفارم کرتے بھی نظر آئے جس کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا صارفین یاسر حسین کے خلاف کمنٹس کرتے دکھ رہے ہیں اور زیادہ تر کا موقف ہے کہ یاسر حسین پاکستان میں بین الاقوامی فنکاروں اور پروجیکٹس پر پابندی لگانے کے حامی ہیں لیکن اپنے ڈراموں میں بالی وڈ گانوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'یاسر حسین سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے' ، ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یاسر خود تو بھارتی مواد پر تنقید کرتے ہیں لیکن اپنی نجی محفلوں اور ڈراموں میں بھارتی گانوں، ثقافت اور مواد کو فروغ دیتے ہیں، یہ یاسر حسین اور ان جیسے لوگوں کی منافقت ہے۔'
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یہ بدقسمتی ہے کہ اتنے بڑے دعوے کرنے والے مسلمان اسی طرح مر جائیں گے، رقص کرتے ہوئے۔'
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'پاکستانیوں کو صرف اچھے ڈرامے بنانا آتا ہے، انہیں اسی میں رہنا چاہیے۔'
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



